بلوچستان کی حکومت نے ایرانی دراندازی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا ہے۔
بلوچستان کے نگراں وزیراعلیٰ میرعبدالرحمان ڈومکی نے اس ضمن میں ہدایات جاری کی ہیں کہ ڈپٹی کمشنر پنجگور معاوضے کی ادائیگی کے لیے فوری اقدامات کریں۔
مزید پڑھیں
یاد رہے کہ گزشتہ رات ایران کی سیکیورٹی فورسز نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں ڈرون اور میزائل حملے کیے تھے۔
ایرانی فورسز کے حملوں کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق جبکہ 3 بچیاں زخمی ہوئی تھیں۔
دوسری جانب پاکستان نے سخت جواب دیتے ہوئے ایران کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ خودمختاری پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔