ثنا شعیب کی شادی: بشریٰ انصاری میڈیا پر کیوں پھٹ پڑیں؟

پیر 22 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی کی خبر کی ان دنوں خاصی دھوم ہے جس کے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر بھی ایک تہلکہ مچا۔ بات کچھ یوں ہے کہ ملک کے دو ستاروں نے ایک دم دھماکہ کرکے سب کو حیران کردیا۔

شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور ثنا جاوید کے سابقہ شوہر گلوکار عمیر جسوال ہیں اور کچھ عرصہ پہلے ہی دونوں جوڑوں کی ایک دوسرے سے لاتعلقی کی خبریں سامنے آرہی تھیں جن کی تصدیق اب شعیت اور ثناء کی شادی کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ہی ہوئی۔

میڈٰیا کی بھی پوری کوشش ہے کہ کسی طرح انہیں اس حوالے سے مزید خبریں ملیں تاکہ وہ انہیں عوام تک پہنچا سکیں۔ اسی دوران پاکستان کی معروف اور ویٹرن اداکارہ بشریٰ انصاری کا غصے سے بھرپور ایک پیغام سامنے آیا ہے جو خاص طور پر میڈٰیا کے لیے ہے۔

سوشل میڈیا پر ڈالی گئی ایک ویڈیو میں بشریٰ انصاری اپنے غصے اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ صبح سے نیوز چینلز ان کو کال کر کر کے ان کی ناک میں دم کر رہے ہیں اور سب کا سوال ایک ہی ہوتا ہے کہ شعیب اور ثنا کی شادی سے متعلق کوئی بات بتا دیں۔

بشریٰ انصاری کے مطابق ایک صاحب کی تو انہیں 10 فون کالز موصول ہوچکی ہیں۔ بشریٰ انصاری نے چڑ کر ویڈیو میں پوچھا کہ کیا ’آپ سب کو لگتا ہے کہ شعیب اور ثنا میرے بچپن کے دوست ہیں؟ یا ہم بچپن میں ایک ساتھ کھیلے ہیں۔‘

سوشل میڈیا صارفین کی منافقت پر بات کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کہا کہ اگر کوئی عورت کوئی ایسی چیز کرلے جس سے باقی لوگوں کو اختلاف ہو تو سوشل میڈیا پر شور مچا کر سب اسے اللہ کے عذاب کا مستحق قرار دے دیتے ہیں لیکن بڑے سزاوار تو یہ لوگ خود ہیں جو سوشل میڈیا پر بیٹھ کر ہر قسم کے معاملوں میں ٹانگ اڑاتے ہیں جو ان کے مسئلے ہیں بھی نہیں۔

 بشریٰ انصاری نے کہا کہ وہ اس وقت سخت غصے میں ہیں اور پاکستانی عوام کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ کسی کی ذاتی زندگی پر بات کرنے کا کسی کو بھی حق نہیں ہے خصوصاً جب پوری کہانی کا پتا بھی نہ ہو۔

ویڈیو کے آخر میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ لوگ شعیب اور ثنا کو ان کے حال پر چھوڑ دیں اور ان کے خوش رہنے کی دعا کریں۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور اداکارہ نے 20 جنوری کو اپنی شادی کا اعلان کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو چونکا دیا تھا۔ جوڑے نے اپنی شادی کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایکس اور انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں۔

خاندانی ذرائع نے شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ دونوں کی شادی چند روز قبل کراچی میں ہوئی تھی۔

شعیب ملک نے سنہ 2010 میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی طے ہوئی تھی۔ اس سے قبل سعودی عرب میں مقیم ایک خاتون عائشہ صدیقی (المعروف ماہا صدیقی) نے ثانیہ مرزا سے شعیب ملک کی شادی کے موقع پر انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی سنہ 2002 میں شعیب ملک سے ہوئی تھی۔ ثانیہ مرزا سے شادی طے ہونے کے بعد شعیب ملک نے عائشہ کو طلاق دے دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو وزیر بنا دیا گیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان سے مصافحے سے گریز کا امکان برقرار

سورا 2 ریلیز: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم

آزاد کشمیر: ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج میں 6 سویلین اور 3 پولیس اہلکار جاں بحق

’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ غزہ کے قریب پہنچ گیا، اسرائیلی حملے کا خطرہ

ویڈیو

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات