ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ٹک ٹاک کے استعمال کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک اور دلچسپ فیچر کا اضافہ کر دیا ہے۔ اگر آپ روزانہ کئی گھنٹے ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھتے ہوئے گزارتے ہیں تو یقیناً انگلیوں سے اسکرین کو بار بار اسکرول کرنا پڑتا ہوگا۔ مگر ویڈیو شیئرنگ ایپ میں آٹو اسکرولنگ فیچر کے ذریعے آپ اسکرین کو چھوئے بغیر بھی مختصر ویڈیوز دیکھ سکتے ہیں۔
آٹو اسکرول فیچر کو استعمال کرنے کے لیے ٹک ٹاک کے فار یو پیج میں کسی ویڈیو پر انگلی دبا کر رکھیں، یعنی بالکل اس طرح جب آپ کسی ویڈیو کو ری پوسٹ کرتے ہیں۔
اس کے بعد نیچے آٹو اسکرول بٹن پر کلک کر دیں (اگر یہ فیچر آپ کو دستیاب ہو تو)۔
Imagine how easier your life would be if you had no need to move a finger when scrolling through the #TikTok feed. Well, it’s not a false alarm, but TikTok is testing the auto scroll feature 👇https://t.co/QeooKEXe07
— Kill the DJ (@killthedj_com) January 23, 2024
ایسا کرنے کے بعد ٹک ٹاک کی فار یو فیڈ میں جب ایک ویڈیو ختم ہوگی تو خودبخود دوسری ویڈیو اسکرین پر آجائے گی۔
البتہ اگر آٹو اسکرولنگ کے دوران کوئی فوٹو پوسٹ سامنے آگئی تو اسکرولنگ رک جائے گی۔
اس فیچر کی آزمائش کئی ماہ سے کی جا رہی تھی اور اب بھی یہ محدود صارفین کو دستیاب ہے۔
کمپنی کے مطابق آٹو اسکرولنگ وہ فیچر ہے جس کا مطالبہ صارفین کی جانب سے بہت زیادہ کیا جاتا ہے۔