سعودی خواتین فیشن ڈیزائننگ میں شہرت کی جانب رواں

بدھ 30 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی وبا کورنا کے دنوں میں نومبر 2020 کی ایک شام دو سعودی خواتین لینا ملائکہ اور فرح حماد کے درمیان ہونے والی گفتگو نے ان کی زندگی کو ایک نیا موڑ دیا۔
عرب نیوز کے مطابق دونوں تخلیق کار خواتین نے ایک کاروباری شراکت کے آغاز کا فیصلہ کیا جس میں انہیں امید تھی کہ وہ اپنی دنیا میں ایک نئی راہ نکال لیں گی۔

ملائکہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے تخلیقی صنعت میں بطور فلمساز، ڈیزائنر کام کر رہی ہیں جب کہ فرح حماد فیشن ڈیزائنر ہیں۔
فرح حماد نے بتایا ہے کہ ہم دونوں بنیادی طور پر ٹیلنٹ ایجنٹ ہیں تاحال ہم نے کوئی ایجنسی نہیں بنائی اس کے لیے سرمایہ کاری کرنے والی شخصیت کی تلاش ہے تاکہ ایک مناسب ایجنسی بنا کر کام کریں لیکن فی الحال ہم دو ٹیلنٹ ایجنٹ ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ستمبر2020 میں ہم اکٹھے ہوئے اور اس شعبے میں کام کرنے کا ارادہ کیا۔
ماڈلنگ کے شعبے میں عام طور پرخواتین کو زیادہ پذیرائی ملتی ہے لیکن ہمارے ساتھ پانچ مرد ماڈلز بھی کام کر رہے ہیں جن میں سے ایک عبداللہ علی ریاض سے ہیں۔ ان کی ورسٹائل شکل اور اعتماد قابل فخرہے۔

ملائکہ نے بتایا ہے کہ میں نے تقریبا ایک دہائی قبل جدہ میں تخلیقی ڈائریکٹر کے طور پر کام کا آغاز کیا اور اس وقت مجھے مختلف کردار وں کے لیے ماڈلز کی ضرورت تھی جب کہ مقامی طور پر ماڈلز تلاش کرنا کافی مشکل تھا۔
اس وقت اس کا کوئی وجود نہیں تھا کیونکہ بہت سی خواتین کو تصویرکھنچوانے کے لیے بھی اپنے گھر والوں سے اجازت کی ضرورت ہوتی تھی اور میڈیا میں ان کی تصاویر کا ہونا کئی ایک حد تک ممنوع تھا۔
انہوں نے بتایا کہ ہم دونوں کم و بیش ایک ہی قسم کی ذہنیت کی مالک ہیں اور ہم واقعی ایک دوسرے کو سمجھتی ہیں۔
ملائکہ نے بتایا کہ میں نے فرح کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا تو انہوں نے فوری طور پر میرے کام کو پسند کیا اور اگلی ہی صبح ہم نے ایک ویب سائٹ تیار کر لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

دوحہ میں اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو نے معافی مانگ لی ہے، قطری وزارت خارجہ کی تصدیق

کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ، بشنوی گینگ دہشت گرد قرار

’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ