الیکشن کمیشن نے وزارت دفاع اورملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کو طلب کر لیا

بدھ 8 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزارتِ دفاع اور ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کے حکام کوانتخابات سے متعلق سیکیورٹی معاملات پر بریفنگ کے لیے 10 مارچ بروز جمعہ کو طلب کرلیا ہے۔

جبکہ پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کے انتظامات اور سیکیورٹی کے حوالےسے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی،چیف سیکرٹری اور آئی جی کو 13 مارچ بروز پیر کوالیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد بلا لیا ہے۔

وزارت دفاع اور ملٹری آپریشنزڈائریکٹوریٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کو سیکیورٹی کے معاملات پر تفصیلات سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ ان کی روشنی میں عام انتخابات میں سیکیورٹی کویقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں سکیں۔

پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ جس کے مطابق 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 12 سے 14 اپریل کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن 22 مارچ تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کرے گا اور امیدوار 5 اپریل تک اپنے کاغذات واپس لے سکیں گے جبکہ 6 اپریل کو انتخابی نشان الاٹ کردیے جائیں گے۔

علاوہ عمران خان کی طرف سے خالی قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی طرف سے خالی کی گئی قومی اسمبلی کی 6 نشستوں پر بھی ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے مردان این اے 22،چارسدہ این اے 24،پشاور این اے 31،فیصل آباد این اے 108،ننکانہ صاحب این اے 118 اور کورنگی این اے 239 کراچی میں 30 اپریل کو پولنگ ہوگی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp