پاکستان کے معروف ڈیجیٹل فنا نشل سروسز پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے پرانی روایات کو توڑنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایزی پیسہ ایپ میں آڈیو نکاح نامے کا جدید فیچر متعارف کرادیا جس سے خواتین کو اپنی ازدواجی زندگی کے حقوق تک رسائی حاصل ہو گی۔
پاکستان میں اپنی نوعیت کے اس جدید فیچر کے ذریعے خواتین اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلہ کوپڑھ اور سمجھ سکیں گی۔ قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے مطابق پاکستانی خواتین دو تہائی اکثریت ان پڑھ ہونے کی وجہ سے نکاح نامہ نہیں پڑھ سکتیں جبکہ ایک تہائی خواتین کو نکاح نامہ تک بروقت رسائی حاصل نہیں۔
ایزی پیسہ آڈیو نکاح نامہ نے مفت، آسان اور قابل رسائی سہولت کے ذریعے اس مسئلہ کا حل نکالا ہے۔خواتین مخصوص نمبر(0341-1171222) پر مس کال دے کر ہیلپ لائن یا ایزی پیسہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس آڈیو ٹول تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں اور سات مختلف زبانوں میں نکاح نامہ کو سن سکتی ہیں۔
اس کے علاوہ قوت سماعت سے محروم افراد کے لیے ایپ میں اشاروں کی زبان کا بھی آپشن دستیاب ہے۔ یہ فیچر خواتین کوان کی سماجی و اقتصادی پس منظر یا ڈیجیٹل تقسیم سے قطع نظر حقوق اور ذمے داریوں کو سمجھنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔
مزید پڑھیں
ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، ایزی پیسہ رفاہ قادری نے اس پیشرفت پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ برسوں سے بے شمار خواتین نے نکاح نامے کی شرائط کو مکمل طورپر سمجھے بغیر شادیاں کی ہیں، وہ خواتین جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتی یا آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے نکاح نامہ کو سمجھ نہیں پاتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایزی پیسہ آڈیو نکاح نامے کے ساتھ ہم ان رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنارہے ہیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں بہتر فیصلہ کرسکیں اور یہ اقدام صرف ٹیکنالوجی میں پیش رفت نہیں ہے بلکہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے، شفافیت کے فروغ اور مالیاتی استحکام کے لیے ہے جس سے مضبوط خاندان تشکیل پائے۔
رفاہ قادری نے کہا کہ نکاح نامے کو سب کے لیے قابل رسائی بنا کر ہم پاکستان میں خواتین کو زیادہ باخبر اور بااختیار بنا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایزی پیسہ پر موجود نکاح نامہ آڈیو فیچر نہ صرف حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے بلکہ شادیوں سے متعلق بات چیت کا موقع فراہم کر کے ایک شاندار مستقبل کے لیے راہ ہموار کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 4 کروڑ سے زیادہ رجسٹرد موبائل اکاؤنٹس کے ساتھ ایزی پیسہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی منظر نامے میں خود کو مسلسل ایک لیڈر ثابت کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایزی پیسہ ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو مالی طورپر ایک جامع ملک بنانے کے اپنے مشن کے لیے پرعزم ہے۔

















