قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں کمی

جمعہ 26 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے قومی بچت کی اسکیموں کی شرح منافع میں کمی کردی۔

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگ کے اعداد و شمار کے مطابق قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں ردوبدل 26 جنوری سے کیا گیا ہے۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 19 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد اس پر منافع کی شرح 14.4 فیصد سے کم کرکے 14.2 فیصد ہو گئی۔ بہبود سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 16.1 فیصد سے کم کر کے 16.08 فیصد کر دی گئی ہے۔

ریگولر انکم سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح میں 12 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد ان سرٹیفکٹس پر منافع کی شرح 15.1 فیصد کم کر کے 15 فیصد ہو گئی ہے۔

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 40 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد ان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 16.4 فیصد کم ہو کر 16 فیصد ہو گئی۔

سیونگ اکائونٹس پر منافع کی شرح 20.50 فیصد اور پینشنرز بینیفٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 16.08 فیصد کر دی گئی ہے۔

شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع میں 46 بیسز پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اس کی شرح 20.34 فیصد کردی گئی ہے۔ یہ شرح پہلے 20.80 فیصد تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

‘ڈراپ سائٹ’ کی رپورٹ مکمل بے بنیاد، آزاد کشمیر کے زمینی حقائق نے من گھڑت کہانی کا پول کھول دیا

’کوئی اور نہیں بس شیر‘، مریم نواز کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

تنویر الیاس کو نیلم سے شکست، آئی پی پی نے تیسرے مرحلے کے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا

بلوچستان کابینہ کے تاریخی فیصلے، گوادر میں 14 ارب ڈالر کے بڑے گیس ٹرمینل کی منظوری

ویڈیو

52 برس بعد گھر میں بیٹی کی پیدائش، خاندان کی خوشی دیدنی، ویڈیو وائرل

فیفا میں اعتماد کا بحران، انفانٹینو کی قیادت ناقابل قبول قرار

40 سال کی کم ترین سطح پر پہنچنے والے ین کو سہارا دینے کے لیے ٹوکیو اور واشنگٹن متحرک

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور