سندھ آنے کی دعوت دیں، موازنہ اور پھر مناظرہ بھی ہوگا، ن لیگ نے بلاول کا چیلنج قبول کر لیا

ہفتہ 27 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ کل ایک سیاسی لیڈر نے نواز شریف کو مناظرے کا چیلنج دیا، میں اس لیڈر کو کہنا چاہتا ہوں کہ وہ نواز شریف کو اپنے صوبے میں آنے کی دعوت دیں، وہاں صوبے کا معائنہ کریں گے، موازنہ بھی ہو جائے گا اور مناظرہ بھی ہوگا اور آپ کو پتا بھی لگ جائے گا۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ  میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے جو وعدے کیے پورے کیے، نواز شریف کو موقع ملا تو راولپنڈی میں بلیو ٹرین چلائیں گے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی حالت بہتر کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ فاطمہ جناح یونیورسٹی نواز شریف نے بنائی، کارڈیالوجی اسپتال بھی نواز شریف نے بنایا جس میں کشمیر اور گلگت بلتستان کے لوگ علاج کے لیے آتے ہیں۔ رنگ روڈ راولپنڈی کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے اس کو جلد مکمل کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دیا لیکن انہوں نے گالم گلوچ کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا، راولپنڈی کے لیے 30 ارب روپے کا پانی کا منصوبہ لا رہے ہیں۔ نواز شریف نے پہلے بھی راولپنڈی کی عوام کو مایوس نہیں کیا اب بھی نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو فیصلہ ہونا ہے کہ کس نے پاکستان کی خدمت کی اور کس نے پاکستان کی عوام کو دھوکا دیا، آپ سے مطالبہ ہے کہ 8 فروری کو ہیر پھیر کو نہیں دل کی آواز کو ووٹ دینا ہے۔

واضح رہے چیئرمین پیپلز پارٹی اپنی انتخابی مہم میں مسلسل نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور مناظرہ کا چیلنج بھی کر رہے ہیں جس کے جواب میں شہباز شریف نے چیلنج قبول کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟