ای ایم ایس سسٹم کا تجربہ کامیاب رہا، نتائج کی ترسیل اب آسان ہوگی: الیکشن کمیشن

اتوار 28 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن کا نتائج کی ترسیل کے لیے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا تجربہ کامیاب رہا، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ای ایم ایس کے استعمال کی تجرباتی مشق کی جو کامیاب رہی، اور بتایا کہ اس کے مفید اور حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں 859 مقامات پر قائم ریٹرننگ افسران کے دفاتر اس تجرباتی مشق میں شریک ہوئے جس میں فائبر، ڈی ایس ایل کنیکٹویٹی، ای ایم ایس ایپ لاگ ان، استعمال اور نتائج کی ترسیل و تدوین کے مراحل کی مکمل مشق کی گئی۔ اس مشق کے ذریعے ای ایم ایس کے ذریعے کامیابی سے پریذائیڈنگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی ترسیل اور ریٹرننگ آفیسرز کی جانب سے نتائج کی تدوین مکمل کی گئی۔

چند مقامات پر رابطہ کی دشواری کے باعث کچھ پریذائیڈنگ آفیسرز کو نتائج کی ترسیل میں معمولی مسائل کا بھی سامنا ہوا جنہیں فوری دور کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف انتخابی فہرستوں سے بذریعہ ایس ایم ایس اپنے ووٹ کے بارے میں معلومات 29 جنوری سے حاصل کی جاسکیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن والے دن ووٹرز کے لیے قومی شناختی کارڈ لانا لازم ہے، زائد المیعاد شناختی کارڈ یا ٹوکن کی رسید پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں لوڈ شیڈنگ کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہونے کے خدشہ پر الیکشن کمیشن نے واپڈا کو 8 فروری کو پولنگ کے دن لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ واپڈا حکام کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا کہ واپڈا ملک بھر میں اعلانیہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے گریزاں رہے۔

واضح رہے یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر کسی پریذائیڈنگ آفیسر کو اپنے موبائل فون کے ذریعے نتائج کی آر او تک ترسیل میں کوئی دشواری ہو تو وہ پریذائیڈنگ آفیسر انتخابی نتیجہ ذاتی طور پر آر او کے دفتر پہنچائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب حکومت اور تعلیم کے عالمی شہرت یافتہ ماہر سر مائیکل باربر کے درمیان مل کر کام کرنے پر اتفاق

وسط ایشیائی ریاستوں نے پاکستانی بندرگاہوں کے استعمال میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے، وزیراعظم پاکستان

حکومت کا بیرون ملک جاکر بھیک مانگنے والے 2 ہزار سے زیادہ بھکاریوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا فیصلہ

کوپا امریکا کا بڑا اپ سیٹ، یوراگوئے نے برازیل کو ہرا کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

ٹی20 کرکٹ سے ریٹائر بھارتی کپتان روہت شرما کیا ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان برقرار رہیں گے؟

ویڈیو

پنک بس سروس: اسلام آباد کی ملازمت پیشہ خواتین اور طالبات کے لیے خوشخبری

کنوؤں اور کوئلہ کانوں میں پھنسے افراد کا سراغ لگانے کے لیے مقامی شخص کی کیمرا ڈیوائس کتنی کارگر؟

سندھ میں بہترین کام، چچا بھتیجی فیل، نصرت جاوید کا تجزیہ

کالم / تجزیہ

روس کو پاکستان سے سچا پیار ہوگیا ہے؟

مریم کیا کرے؟

4 جولائی: جب نواز شریف نے پاکستان کو ایک تباہ کن جنگ سے بچا لیا