‘عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ ابھی نندن کی جگہ وجاہت سعید خان کو انڈیا کے حوالے کردیتے’

پیر 29 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینکر وجاہت سعید خان پاکستانی سوشل ٹائم لائنز پر اس وقت شدید تنقید کی زد پر ہیں۔ ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما شزا فاطمہ خواجہ نے مسلم لیگ ن کے  سیالکوٹ میں ہونے والے جلسے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کی تو وجاہت سعید خان نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا’ سیالکوٹ وہ شہر ہے جس نے صرف ہمیں فٹ بالز اور خواجہ آصف دیا اس کے علاوہ کچھ نہیں، 65 کی جنگ میں ہمیں سیالکوٹ کو انڈیا کے خلاف ہار کر ان کو دے دینا چاہیے تھا‘

وجاہت سعید خان کی پوسٹ کرنے کی دیر تھی کی صارفین نے تبصروں کے انبار لگا دیے ، کسی نے تنقید کا نشانہ بنایا تو کسی نے افسوس کا اظہار کیا ۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ سیالکوٹ نے ہمیں اقبال ، فیض ، وحید مراد اور ظہیر عباس جیسی شخصیات سے بھی نوازا ہے لیکن کسی ’محب وطن‘ سے یہ جاننے کی توقع نہیں کی جاسکتی۔


صارف ہما نے لکھا کہ عمران خان کو چاہیے تھا کہ وہ ابھی نندن کی جگہ وجاہت کو انڈیا کے حوالے کردیتے۔


ایک اور صارف نے لکھا کہ سیاسی نا پسندیدگی کی بنا پر سیالکوٹ انڈیا کو دینے کی باتیں کرنے والوں کو غدار بولو تو برا لگ جاتا ہے لوگوں کو۔


صارفین کا کہنا تھا کہ آپ صرف سیاسی اختلافات کی وجہ سےاپنے شہر دشمنوں کو دینے کی خواہش نہیں کر سکتے۔ یہ سیالکوٹ کے عوام اور پاکستانی عوام کی بے عزتی ہے۔ صارف محمد سعد نے لکھا کہ سیالکوٹ کو انڈیا کو دے دینا چاہیے تھا کیوں کہ اس نے عثمان ڈار کو منتخب کرنے سے انکار کر دیا ہے؟ یہ اقعی اس کے مستحق ہیں جو بھی ان کے ساتھ ہورہا ہے۔


صارفین کا کہنا ہے کہ صرف ایک سیاسی اختلاف پر پورا سیالکوٹ بھارت کے حوالے کردینے کا نظریہ رکھنے والوں کو پاکستان میں رکھنے کے بجائے ابھینندن کے ساتھ ایک پر ایک فری دے دیا جاتا تو شاید بھارت دوبارہ کبھی حملہ ہی نہ کرتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp