لاپتا کم عمر لڑکی سکھر سے بازیاب، مبینہ شوہر گرفتار

جمعرات 9 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لگ بھگ دو سال سے لاپتا کم عمر لڑکی کو پولیس نے سکھر سے بازیاب کرلیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی کے مبینہ شوہر سکندر شیخ کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی جانب سے لاپتا افراد سے متعلق کیس میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لاپتا ہونیوالی کم عمر لڑکی ثمرین کا سکھر میں بھاگ کر شادی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاپتا لڑکی دو سال سے سکھر میں شہری سکندر شیخ کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ سکندر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ انہوں نے شادی کرلی ہے۔

عدالتی حکم پر ایس ایس پی انویسٹیگیشن نے لڑکی کی بازیابی کے لئیے ٹیم تشکیل دی تھی۔ لڑکی کے موبائل ریکارڈ سے اسکی لوکیشن سکھر شہر کی حاصل ہوئی تھی۔ ڈی ایس پی کی سربراہی میں ٹیم نے سکھر پولیس کی مدد سے کارروائی کی۔

رپورٹ کے مطابق سکھر میں چار مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کیا گیا جس کے دوران لڑکی کی موجودگی سکندر شیخ کے پاس پائی گئی جہاں سے سکندر کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کرالیا گیا ہے۔

ثمرین کی والدہ مقصود مائی نے سندھ ہائی کورٹ میں بیٹی کی گمشدگی کی درخواست دائر کرتے ہوئے بتایا کہ ثمرین 16 اکتوبر 2021 کو  کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر گئی مگر واپس نہیں لوٹی۔ انہوں نے استدعا کی کہ گلبرگ کے علاقے سے اغوا کی گئی ان کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سپریم کورٹ: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت 7 اکتوبر کو مقرر

ایلون مسک کے والد پر بچوں سے جنسی زیادتی کے الزامات، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 25 ستمبر کو ہوگی

سعودی عرب کا 95واں یوم آزادی، کرسٹیانو رونالڈو کی مبارکباد

ملکہ کمیلا کا سوتیلے بیٹے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو معاف کرنے سے انکار

ویڈیو

افغانوں کو اپنی آدھی روٹی دی لیکن بدلے میں کلاشنکوف اور خودکش کلچر ملا، علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد کے نئے بلیو ایریا میں کیا سہولیات ہیں؟

انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

کالم / تجزیہ

مریم نواز بہت بدل گئی ہیں

دفاعی معاہدہ، سیاسی امکانات

چوکیدار