خیبر پختونخوا میں 4 فٹ تک برفباری، انتخابی سامان سمیت عملہ پہنچ گیا

بدھ 7 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کل ہونے والے عام انتخابات کے لیے انتخابی سامان کی ترسیل کا عمل جاری ہے لیکن خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے باعث شدید مشکلات بھی درپیش ہیں۔

خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے پہاڑی علاقوں میں کافی برف پڑی ہے، جس کے باعث دور افتادہ علاقوں میں سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے جبکہ الیکشن سامان کی بروقت ترسیل کے لیے بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔

مالاکنڈ میں ضلع اپراورلوئرچترال میں بھی برفباری کے باعث متعدد مقامات پرسڑکیں بند تھیں، ڈپٹی کمشنراپرچترال محمد عرفان الدین نے وی نیوز کو بتایا کہ اپر چترال کے علاقے بروغل اورتورکہومیں برفباری ہوئی تھی جبکہ بروغل میں اس وقت چار فٹ تک برف پڑی ہے۔

’بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹا کر بند سڑکوں کو کھولنے کا عمل جاری ہے، پہاڑی علاقوں میں بند روڈ کو کھول کرانتخابی سامان پہنچا دیا گیا ہے۔‘

ڈپٹی کمشنر عرفان الدین نے بتایا کہ اپر چترال کے  بیشتر علاقوں میں برفباری ہوئی تھی، بروغل میں 4 فٹ تک برف پڑی ہے، جس کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بند تھیں، تاہم انتظامیہ نے برف ہٹا کرانتخابی سامان اورعملہ متعلقہ اسٹیشن تک پہنچا دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان الدین کے مطابق اپر چترال کے بیشتر علاقوں میں برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند تھیں، تاہم انتظامیہ نے برف ہٹا کر انتخابی سامان اور عملہ متعلقہ اسٹیشن تک پہنچا دیا ہے۔

’علاقے میں برف ہٹانے کا سلسلہ جاری ہے، سامان اور انتخابی عملہ پہنچ گیا ہے، تورکہو، تریچ اور دیگر علاقوں میں روڈ کھول دیے گئے ہیں، انتخابی سامان اور عملہ بروقت اپنے مقررہ اسٹیشنز پر پہنچ گئے ہیں اور تمام علاقوں میں کل انتخابی عمل بر وقت شروع ہو گا۔‘

ڈپٹی کمشنر عرفان الدین کے مطابق دیہاتوں میں برف ہٹا کر رابطہ سڑکوں کو صاف کیا جا رہا ہے تاکہ انتخابات کے موقع پر ووٹرز کو بھی آسانی ہو، ضلعی انتظامیہ نے لوئر چترال میں مداک لشٹ اور دیگر علاقوں میں صفائی کا عمل مکمل کرتے ہوئے بند سڑکوں کو کھول دیا گیا ہے۔

دوسری جانب کالام، مالم جبہ، گلیات اور کوہستان سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی متعلقہ انتظامیہ نے انتخابی عمل کا سہولت سے آغاز کرنے کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟