الیکشن 2024 : گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستانی پرچم سے آراستہ بیلٹ باکس سے رنگ دیا

جمعرات 8 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں عام انتخابات کے موقع پر مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے بھی اپنا ڈوڈل پاکستانی پرچم سے آراستہ بیلٹ باکستان میں تبدیل کردیا ہے۔

گوگل نے الیکشن 2024 کےاپنا ڈوڈل تبدیل کرتےہوئے پاکستان کے عام انتخابات کی مناسبت سے بلیٹ باکس کی تصویر لگائی ہے جس پر پاکستانی پرچم بھی بنا ہے۔

عالمی مبصرین نے پولنگ عمل کو شفاف قرار دے دیا

جہاں عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل پاکستانی پرچم کے ساتھ تبدیل کیا ہے وہاں پاکستان میں عام انتخابات کا جائزہ لینے کے لیے آنے والے عالمی مبصرین نے بھی پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیتے ہوئے اطمینان ظاہر کیا ہے۔

کامن ویلتھ مبصر گروپ کے 25 رکنی وفد نے اسلام آباد کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔ حلقہ این اے 47 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کے دورے کے دوران کامن ویلتھ مبصر وفد نے پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp