قائداعظم کے ساتھ چیئرمین واپڈا کی تصویر لگانے کا حکم نامہ وائرل ہونے پر معطل

جمعہ 10 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی محکمہ کے تمام دفاتر میں قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ دکھائی دیا کرتے کیوں کہ ان کے پرنسپل اسٹاف آفیسر نے محکمہ کے تمام دفاتر میں قائد اعظم کے برابر ہی چیئرمین کی تصویر لگانے کا حکم صادر کیا تھا لیکن وزیر اعظم نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے محمکہ کو ایسی کسی حرکت سے باز رہنے کا کہہ دیا۔

واپڈا کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ قائد اعظم کی تصویر ہر دفاتر میں نمایاں ترین جگہ پر آویزاں کی جائے۔

 

یاد رہے کہ آج ہی کے دن سجاد غنی کے پرنسپل اسٹاف آفیسر بریگیڈیئر (ر) متین احمد مرزا کی جانب سے  چیف ایگزیکٹو افسران، جنرل مینیجرز اور مینیجنگ ڈائریکٹز کو ہدایت جاری کی گئی تھی کہ اپنے تمام پراجیکٹس اور دفاتر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ چیئرمین واپڈا کی تصویر بھی آویزاں کی جائے۔

چیئرمین واپڈا کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کا یہ حکم نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اورجس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ شکر ہے یہ نہیں کہا گیا کہ چیئرمین کی تصویر بڑے سائز میں کرکے لگائی جائے۔ اس کے علاوہ ایک اور صارف نے لکھا کہ شکر ہے کہ چیئرمین کی تصویر واپڈا کے ہرکھمبے پر لگانے کے احکامات نہیں دیے گئے۔

ایک ٹوئٹر صارف ڈاکٹر حامد بٹ نے نوٹس شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ چیئرمین واپڈا چاہتے ہیں تمام دفاتر میں قائداعظم کےساتھ ان کی تصویر لگائی جائے تو پوچھنا یہ تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ علامہ اقبال کی تصویر زیادہ مناسب رہے گی یا چیئرمین واپڈا کی؟

 

ایک اور صارف محسن اقبال نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی تصویر کے ساتھ چیئرمین واپڈا کی تصویر لگانے سے پورے ملک کے شہر اتنے ٹھنڈے اور روشن ہوجائیں گے کہ گرمیوں میں عوام کو لوڈشیڈنگ کا احساس تک نہیں ہوگا ۔

 

اس حوالہ سے وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے کہا کہ محکمہ کے بعض دفاتر میں قائد اعظم محمد علی جناح کی تصویر نہیں لگی ہوئی تھی جس پر احکامات جاری کیے کہ بانی پاکستان کی تصویر آویزاں کی جائے اور یہ تو سرکاری پروٹوکول ہے کہ قائد اعظم کی تصویر کے ساتھ محکمہ کے سربراہ کی تصویر بھی لگائی جاتی ہے۔

اس حکمنامہ کے وائرل ہونے اور اس پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید سامنے آنے کے بعد وزیراعظم آفس کی ہدایت پر چیئرمین واپڈا نے یہ حکمنامہ معطل کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کھیل رہے تھے تو ہاتھ بھی ملانا چاہیے تھا، کانگریس رہنما ششی تھرور کی بھارتی ٹیم پر تنقید

گھر کی تعمیر کے لیے 20 سے 35 لاکھ تک قرضہ کن شرائط پرحاصل کیا جا سکتا ہے؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کے لیے نامزدگی ناقابل قبول کیوں؟

ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی مبینہ نامزدگی، والد کے دہشتگردوں سے تعلق نے نئی بحث چھیڑ دی

شہباز شریف کی امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات، بھارتی شہری اپنے وزیراعظم مودی پر پھٹ پڑے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے اہم ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ پاکستان کی دعوت، اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی