سوڈان میں 7 لاکھ بچے بدترین غذائی قلت کا شکار، دسیوں ہزار کے ہلاک ہونے کا خدشہ

ہفتہ 10 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اقوام متحدہ کے فنڈ برائے اطفال (یونیسف) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سوڈان میں غذائی قلت کے باعث اس سال دسیوں ہزار بچوں کے ہلاک ہوسکتے ہیں جب کہ 7 لاکھ بچے اس وقت بدترین غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کا فنڈ برائے اطفال(یونیسیف )کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ سوڈان میں رواں سال 700,000 بچے بدترین غذائی قلت سے دوچار ہو سکتے ہیں جن میں سے ہزاروں کی تعداد میں بچوں کے ہلاک ہونے کا بھی اندیشہ ہے۔

چیمز ایلڈر کا مزید کہنا تھا کہ شدید غذائی قلت کی وجہ سے ہیضہ اور ملیریا جیسی بیماریوں میں مبتلا 10 سال کے بچوں کی موت کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یونیسیف اس سال سوڈان میں7.5 ملین سے زیادہ بچوں کی مدد کے لیے 840 ملین ڈالر کی اپیل کر رہا ہے۔واضح رہے کہ سوڈان کی نصف آبادی تقریباً 25 ملین افراد کو انسانی امداد اور تحفظ کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

’ہر بار پہلے سے بڑی اوپننگ ملی‘، کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر کپل شرما کا ردِعمل

شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے؟

بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والا نایاب سامبر جنگل میں چھوڑ دیا گیا

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا