پشاورزلمی دوسری بار200سے زائدرنزکرکے دفاع میں ناکام،ملتان سلطانز کی پلے آف میں رسائی

جمعہ 10 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)سیزن 8 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار پھر پہاڑجیسااسکورکرنے کے باوجود دفاع کرنے میں ناکام ہوگئی اور ملتان سلطانزنے 243 رنز کامشکل ہدف حاصل کرکے جیت اپنے نام کرلی۔

 

پشاورزلمی کی بیٹنگ

 

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 242 رنز

اسکور کیے ۔

پشاورزلمی نے اپنی اننگز کاآغاز کیاتو کپتان بابراعظم اپنے ساتھ صائم ایوب کو لے کر میدان میں اترے اوردونوں اوپنرز نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو 134 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیاجس کے بعد صائم58 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ بابراعظم نے 73 رنز کی اننگز کھیلی۔

اس کے بعد میں آنے والے محمد حارث نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 11 گیندوں پر 35 رنز بناڈالے جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور38 رنز بناکر میدان سے چلتے بنے اور ان کے بعد آنے والے عظمت اللہ عمرزئی 16 رنزاسکورکرکے ناٹ آؤٹ رہے۔

ملتان سلطانزکے باؤلر عباس آفریدی نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ انور علی ایک وکٹ حاصل کرسکے اورانتہائی مہنگے باؤلرثابت ہوئے کیوں کہ انہوں نے 4 اوورز میں مخالف ٹیم کو 66رنزبنانے کاموقع فراہم کیا۔

ملتان سلطانز کی بیٹنگ

ملتان سلطانز نے بیٹنگ کاآغاز کیا تو ان کے اوپنر وکٹ پر جم کرکھیلنے میں ناکام رہے اور 28 کے مجموعی اسکور پر میدان سے چلتے بنے،شان مسعود نے 5 اور محمد رضوان نے 7 رنز اسکور کیے جبکہ ٹم ڈیوڈ 2 اور خوشدل شاہ 18 رنز بناکرآؤٹ ہوگئے۔

اوپنرز کی ناکامی کے بعد رائیلی روسو نے پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 41 گیندوں پر تیز ترین سنچری بناڈالی اور51 گیندوں پر 12 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 121 رنز اسکور کرکے آؤٹ ہوئے اور کیرن پولارڈ نے 5 چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 52 رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط کردیا۔

انورعلی نے 24 اور اسامہ میر نے 11 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس کے باعث ملتان سلطانز نے 19اعشاریہ 1 اوورمیں 243 کاہدف حاصل کرکے پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیاہے۔

پشاور زلمی کی طرف سے عظمت اللہ عمرزئی نے 2 ،مجیب الرحمان،ارشد اقبال،وہاب ریاض اور صائم ایوب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

رائیلی روسونے 41گیندوں پرسنچری کرکے اپناہی ریکارڈ توڑڈالا

آج کے کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کے بیٹر رائیلی روسو نے 41 گیندوں پر سنچری کرتے ہوئے اپنا ہی ریکارڈ توڑڈالا اور انھوں نے پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے ۔روسو نے 17 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اس سے قبل کامران اکمل، آصف علی اور حضرت اللہ بھی17 بالزپر ففٹیاں بناچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کی ٹیم پی ایس ایل 8 میں دوسرے میچ میں 200 سے زائد رنز اسکور کرکے دفاع کرنے میں ناکام رہی اور شکست ان کامقدر بنی،اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 200 سے زائد رنز اسکورکرنے کے باوجود پشاور زلمی کوشکست دے دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

لڑکیوں کی اسمگلنگ: ایک متاثرہ لڑکی نے ٹرمپ کے ساتھ ’گھنٹوں گزارے‘، ایپسٹین کی نئی ای میلز سامنے آگئیں

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے