پاکستان پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، منیر اکرم

پیر 12 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سینیئر سفارت کار منیر اکرم نے یونیسیف کے ایگزیکٹو بورڈ کو بتایا ہے کہ پاکستان نے چیلنجز کے باوجود پولیو کے مکمل خاتمے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے ہم سنہ 2026 تک پولیو کے خاتمے کے لیے مقررہ وقت کے اندر پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

بورڈ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر نے نشاندہی کی کہ سنہ 2022 میں پاکستان میں سیلاب نے پولیو ویکسی نیشن مہم کو بری طرح متاثر کیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ہمارے عالمی شراکت داروں کی ٹھوس کوششوں کی وجہ سے گزشتہ سال پولیو کے صرف 6 کیسز سامنے آئے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال پاکستانی حکومت نے 45 ملین بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے پہلے ہی اس مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے سرشار کوششیں کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان کو اپنے تمام متعلقہ عالمی شراکت داروں سے تکنیکی اور مالی تعاون کی ضرورت ہوگی۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ سنہ 2024 میں پولیو پروگراموں کے لیے 205 ملین ڈالر درکار تھے اور 95 ملین ڈالر کی کمی تھی۔

انہوں نے تمام عطیہ دہندگان اور شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ پولیو کے خاتمے کی کوششوں میں دل کھول کر حصہ ڈالیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچوں کو قطرے پلائے جائیں۔

سفیر نے مندوبین کو بتایا کہ ہم پولیو کے خلاف جنگ میں آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور سنہ 2026 تک پولیو کے خاتمے کے لیے فوری اور جرات مندانہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

واضح رہےایگزیکٹو بورڈ یونیسیف کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتا ہے اور اس کی پالیسیوں، ملکی پروگراموں اور بجٹ کی منظوری دیتا ہے۔ یہ بورڈ 36 ارکان پر مشتمل ہےجو اقوام متحدہ میں رکن ممالک کے 5 علاقائی گروپوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کا کام بیورو کے ذریعے مربوط ہے جس میں صدر اور 4 نائب صدور شامل ہیں، ہر ایک افسر پانچ علاقائی گروپوں میں سے ایک کی نمائندگی کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت