امریکی ریاست اوہائیو کی لائبریری کو شاعری کی ایک ایسی کتاب واپس کی گئی، جس کی 93 سال سے کوئی ادائیگی نہیں کی گئی تھی، یہ کتاب 93 سالوں بعد واپس کی گئی۔
اوہائیو لائبریری کے حکام کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ایک شخص لائبریری کے لیے ایک ایسی حیرت انگیز چیز لے کر آیا ہے جو ایک ایسی شاعری کی کتاب ہے جو 93 سال سے لائبریری کو واپس کی گئی نہ اس کی ادائیگی کی گئی تھی۔
نیوارک کی لیکنگ کاؤنٹی لائبریری نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ہزاروں شعرا کی شاعری پر مشتمل کتاب ہارٹ تھروبس: دی اولڈ اسکریپ بک کو حال ہی میں لائبریری کو واپس کی گئی۔
لائبریری کو کتاب واپس کرنے والے شخص نے بتایا کہ اسے یہ کتاب اس کی بڑی خالہ کے گھر کے سامان سے ملی ہے۔ اس کتاب میں اب بھی ایک فہرست موجود ہے جسے اُس وقت نیوارک کی پبلک لائبریری کہا جاتا تھا۔ اس میں رکھا گئے کارڈ میں کہا گیا ہے کہ کتاب کے 2 سینٹ فی دن چارج کیے جائیں گے۔
لائبریری نے پوسٹ میں کہا کہ ’ یہ ایک اچھی بات ہے کہ اب ہم اس کتاب کے جرمانے سے آزاد ہو گئے ہیں کیوں کہ اگر کتاب نہ ملتی تو اس کا جرمانہ ادا کرنا پڑتا۔