تتہ پانی جہاں ٹھنڈا اور گرم پانی ایک ساتھ بہتا ہے

اتوار 18 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سردیوں میں گرم پانی کسی نعمت سے کم نہیں سمجھا جاتا۔ شہروں میں بجلی اور گیس پر چلنے گیزر کے ذریعے تو ٹھنڈے پانی کو گرم کر لیا جاتا ہے، لیکن دیہات بالخصوص پہاڑی علاقوں میں اس عیاشی کے لیے خاصی محنت کرنا پڑتی ہے۔ خطہ کشمیر جس کی بلند و بالا پہاڑی چوٹیاں سارا سال برف سے ڈھکی رہتی ہیں، وہاں چشموں کا پانی بھی عموماً ٹھنڈا ہوتا ہے۔

پیر پنجال کے پہاڑی سلسلوں سے نکلنے والا دریائے پونچھ جب ضلع کوٹلی کی حدود میں داخل ہوتا ہے تو یہاں اس کے ٹھنڈے یخ پانی کا استقبال گرم پانی کا ایک چشمہ کرتا ہے۔ صدیوں سے بہنے والے اس بھاپ اڑاتے چشمے کی شہرت سے اس شہر کا نام بھی تتہ پانی ہی پڑ چکا ہے۔ اس چشمے کے گرم پانی کا راز کیا ہے، اور دور و نزدیک سے لوگ کن بیماریوں کے علاج کے لیے اس کا رخ کرتے ہیں؟ دیکھیے ہماری ویڈیو رپورٹ میں ۔۔۔۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp