دنیا بھر میں اپنی اداکاری کا لوہا منوانے والے کئی بالی وڈ اداکار ایسے بھی ہیں جو بھارت میں پیدا نہیں ہوئے لیکن انہوں نے بالی وڈ کو اپنی پہچان بنا لیا اور بالی وڈ پر راج کررہے ہیں۔
ہیلن
بالی وڈ کی معروف ڈانسر ہیلن کا پرانا نام ہیلن رچرڈسن تھا، ہیلن1938 میں میانمار(برما) میں پیدا ہوئی تھیں اور پھر انڈیا منتقل ہوئیں۔
دوسری عالمی جنگ کے دوران ان کا خاندان بھارت آ گیا تھا۔ ہیلن نے پہلے کچھ فلموں میں تو محض رقاصہ کے طور پر کام کیا، فلم ‘هاؤڑا برج’ کے گانے ‘میرا نام چن چن چو’ سے انھیں شاندار کامیابی ملی اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
‘شعلے’، ‘ڈان’ اور ‘تیسری منزل’ جیسی کئی فلموں میں ان پر فلمائے نغمے سپر ہٹ رہے ہیں۔
عالیہ بھٹ
بالی وڈ کے معروف ہدایت کار مہیش بھٹ کی بیٹی عالیہ بھٹ نے 2012 سے کرن جوہر کی فلم’اسٹوڈنٹ آف دی آیئر‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور بہت کم وقت میں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ وہ بھی بھارت میں پیدا نہیں ہوئیں۔ انہوں نے برطانیہ میں جنم لیا۔ عالیہ بھٹ نے ’کپور اینڈ سنز‘، ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ اور ’اڑتا پنجاب‘ جیسی کامیاب فلموں میں کام کیا ہے۔
عالیہ بھٹ کی والدہ بھی برطانوی شہری ہیں۔
ایمی جیکسن
ایمی جیکسن بالی وڈ میں انٹری سے قبل ایک برطانوی اداکارہ اور ماڈل تھیں، لیکن ان کی وجہ شہرت ہندوستانی فلموں میں ان کا کام ہے، وہ بنیادی طور پرتامل فلموں میں کام کرتی ہیں، وہ تیلگو ،کنڑ اور ہندی فلموں (بالی وڈ) میں بھی نظر آئی ہیں۔
جیکولین فرنینڈس
معروف بالی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس سری لنکن میں پیدا ہوئیں، بالی وڈ میں انہوں نے’الادین‘ سے 2009 میں قدم رکھا اور بہت کم عرصے میں بالی وڈ میں اپنی شناخت بنائی جب کہ انہوں نے فلم ’کک‘، ’ہاؤس فلم تھری‘، ’ریس 2‘ اور ’ڈشوم‘ جیسی ہٹ فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
عمران خان
بالی وڈ اداکار عمران خان امریکا کے ایک قصبے مڈلٹن وسکونسن میں پیدا ہوئے، فری پریس جورنل کے مطابق والدین کی طلاق کے بعد عمران خان بھارت آگئے تھے، انہوں نے اپنے ماموں عامر خان کے ساتھ بلاک بسٹر فلم’قیامت سے قیامت تک ‘ اور ’جو جیتا وہی سکندر‘ میں بطور چائلڈ ایکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
ان کی فلموں میں ’لک‘، ’میرے برادر کی دلہن‘ اور ’کٹی بٹی‘ شامل ہیں۔
نرگس فخری
بالی وڈ ادکارہ اکتوبر 1979 میں نیویارک میں پیدا ہوئی، ان کی والدہ امریکی اور والد محمد فخری پاکستانی بزنس مین تھے، نرگس فخری نے بالی وڈ میں کافی کامیابیاں سمیٹی ہیں لیکن وہ اب امریکی شہری ہیں۔
نرگس فخری بالی وڈ فلموں راک سٹار، مدراس کیفے، تیرا ہیرو سے مشہور ہوئی۔
کترینہ کیف
کترینہ کیف 1983 میں ہانگ کانگ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے 2003 میں فلم ’بوم‘ کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا لیکن انگریزی انداز سخن ہونے کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ان کی ابتدائی فلمیں اتنی کامیاب نہیں رہی جب کہ ان فلموں میں ان کی آواز بھی شامل نہیں تھی تاہم کترینہ نے بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’دھوم تھری‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی دیگر فلموں میں ’ایک تھا ٹائیگر‘، ’گنی پت‘، ’پارٹنر‘،’راجنیتی‘،’میں نے پیار کیوں کیا ‘ شامل ہیں۔
کترینہ کیف کے بارے میں اکثریت یہ جانتی ہے کہ ان کا تعلق بھارت سے نہیں تاہم بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ان کا تعلق برطانیہ سے ہے اور ان کے پاس اب بھی برطانوی پاسپورٹ موجود ہے۔
دپیکا پڈوکون
مشہور و معروف بالی وڈ اداکارہ دپیکا پیڈوکون 1986 میں ڈنمارک کے شہر کوپن ہیگن میں پیدا ہوئی، دپیکا نے بالی ووڈ کو کئی سپر ہٹ فلمیں دیں جن میں’باجی راؤ مستانی‘، ’رام لیلا‘، ’پیکو‘ اور ’چنئی ایکسپریس‘ شامل ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ میں شاہ رخ خان کی فلم اوم شانتی اوم سے قدم رکھا تھا، وہ اب بھی ڈنمارک کی شہری ہیں۔
سارہ جین دیاس
سارہ جین دیاس بھی ایسی بالی وڈ اداکارہ ہیں جو ہندوستان میں پیدا نہیں ہوئیں، لیکن انہوں نے بالی وڈ میں کامیابیاں خوب سمیٹی ہیں ، انہوں نے 2007 میں مس انڈیا کا ایوارڈ تھا جیتا تھا۔ وہ عمان (مسقط) میں پیدا ہوئی۔
سارہ جین دیاس نے 2010 میں تامل کامیڈی فلم تھیرادھا ولائیتو پلئی میں اپنا پہلا بڑا فلمی کردار کالی وڈ اسٹار وشال کرشنا کے ساتھ ادا کیا۔ انہوں نے ابھیشیک بچن کے ساتھ بالی وڈ میں ڈیبیو کیا، وہ ٹالی وڈ اسٹار پون کلیان کے ساتھ ایک تیلگو فلم پنجا میں نظر آئیں جو 2011 میں ریلیز ہوئی تھی۔ وہ 2012 میں ریتیش دیش مکھ کے ساتھ ہندی فلم ’کیا سپر کول ہیں ہم‘ میں نظر آئیں۔
نورا فتحی
بالی وڈ اداکارہ نورا فطحی کنیڈا میں پیدا ہوئیں، انہوں نے بالی وڈ میں فلم رور ٹائیگرز آف دی سندر بن سے آغاز کیا اور تیلگو سینما میں ٹیمپر، باہوبلی اور کِک 3 جیسی فلموں میں آئیٹم نمبر کرنے سے شہرت حاصل کی۔
انہوں نے ملیالم فلم ڈبل بیرل میں بھی کام کیا۔ بگ باس 9 کے مقابلے میں بھی حصہ لیا اور 84 دن تک وہاں رہیں۔ ان کی اگلی فلم ستے میو جیتے ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ 15 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس فلم میں انہیں تخلیق ثانی گانے ‘ دلبر ‘ میں دیکھا جا سکے گا۔ اس گانے نے اپنی ریلیز کے 24 گھنٹے کے اندر 20ملین سے زائد مرتبہ دیکھے جانے والے گانے کا ریکارڈ بنا دیا ہے۔
نورا فتحی کودلبر گرل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور ان کی شہرت اسی گانے کے بعد عروج پر پہنچ گئی۔ اس بعد نورا کا ایک کے بعد ایک گانا اور فلم ہٹ ہی ہوئی۔