کراچی: پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج گرفتار

اتوار 12 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریکِ انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج کو کراچی میں انکی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کراچی کے ترجمان کے مطابق ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ گلشن اقبال میں واقع ان کی رہائش گاہ سے رات گئے گرفتار کیا ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے ایم پی اے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے گرفتار ایم پی اے کے گھر توڑ پھوڑ کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

جیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے ارسلان تاج کی والدہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ ان کے گھر پر چھاپہ مارا جب کہ ان کے ہمراہ کوئی خاتون اہلکار بھی نہیں تھی۔

ارسلان تاج کی والدہ کے مطابق ارسلان تاج کو اٹھانے والے 20 سے 25 لوگ تھے جب کہ پولیس نے ان کےگھر توڑ پھوڑ بھی کی ہے۔

تحریک انصاف کے مطابق پولیس نے ایک دوسرے رکنِ سندھ اسمبلی راجہ اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا تاہم راجہ اظہر اس وقت پر گھر موجود نہیں تھے۔ پارٹی ترجمان نے راجہ اظہر کے گھر والوں کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ارسلان تاج کو پولیس نے اغواء کیا ہے اور ان کے خاندان سمیت پارٹی کو بھی نہیں بتایا جارہا کہ انہیں کہاں رکھا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدرعلی زیدی نے بھی ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ اس ملک میں سیاست کو جرم بنا دیا گیا ہے۔ ارسلان تاج کو فی الفور رہا کیا جائے۔

تحریک انصاف کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بھی ارسلان تاج کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال کیا ہے کہ پولیس نے ارسلان تاج کو گرفتار کرنے سے قبل اسپیکر سے اجازت طلب کی تھی کہ نہیں۔

ان کے مطابق ایک پارلیمنٹ کے رکن کو گرفتار کرنے سے پہلے قواعد و ضوابط طے کیے جاتے ہیں۔

کراچی پولیس حکام نے تاحال کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کیا ہے جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کسی بھی وقت ارسلان تاج کی گرفتاری ضلع ملیر یا شرقی سے ظاہر کرنے کا امکان ہے۔

ادھر پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کراچی کے مطابق تحریک انصاف نے ارسلان تاج کی گمشدگی پر عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے درخواست ڈیوٹی مجسٹریٹ شرقی کو جمع کرائی۔

درخواست میں ارسلان تاج کی غیر قانونی گرفتاری پر عدالت سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ کہا گیا ہے کہ پولیس نے گرفتاری کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے۔ گرفتاری سے قبل اسپیکر کی اجازت لینا ضروری ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے کہا’ارسلان تاج عمران خان کا سپاہی ہے اس لیے انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ جیلیں بھر جائیں گی حوصلے نہیں ٹوٹیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت