امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس کو مور کی تلاش

منگل 20 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست اوہائیو میں پولیس کو ایک ایسے مور کی تلاش ہے جو گھر سے فرار ہو کر اچانک غائب ہو گیا ہے، پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نیلے اور سبز پروں والے مور کی تلاش میں مدد فراہم کریں۔

اوہائیو کی ولوبی پولیس ڈپارٹمنٹ نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ’فیس بک ‘ پر اپنی ایک پوسٹ  میں لکھا ہے کہ بیل روڈ اور لوسٹ نیشن روڈ کے قریب ایک شخص کے گھر سے 4 پالتو پرندے (مور) فرار ہو گئے ہیں۔

پولیس لیفٹیننٹ جان بیگووک نے بتایا کہ مور اس وقت فرار ہو گئے جب ان کے رہنے کا ڈربے کا دروازہ حادثاتی طور پر کھلا رہ گیا اور موقع پاتے ہی مور اپنے مالک کے گھر سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

جان بیگووک نے کہا کہ فرار ہونے والے 4 موروں میں سے 2 موروں کو بحفاظت پکڑ لیا گیا جب کہ تیسرے کو اسٹیٹ روٹ 2 پر ایک کار نے ٹکر مار دی ، چوتھا مور جس کا رنگ نیلا اور سبز ہے ، کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اس لیے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس مور  کی تلاش میں پولیس کی مدد کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ