عوام کو آئندہ حکومت سے کیا توقعات ہیں؟

بدھ 21 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں سیاسی جماعتوں نے حکومت سازی کے لیے سر جوڑ لیا ہے اور وفاق سمیت صوبوں میں کامیاب ہونے والے امیدوار جوڑ توڑ میں مصروف ہیں جبکہ توقع ہے کہ آئندہ ہفتے مرکز اور صوبوں میں حکومت سازی کا عمل مکمل ہو جائے۔ ایسے میں عوام کی زبان پر ایک ہی سوال ہے کہ 5 سال کے لیے آنے والی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لیے کیا کرے گی۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے کوئٹہ کے باسی بابر خان نے کہا کہ ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی وہی پرانے چہرے ایوان کا حصہ بنے ہیں جس سے یہ لگتا ہے کہ اس بار بھی عوام کے مسائل حل نہیں ہو سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں آج بھی مسائل کے انبار لگے پڑے ہیں تاہم اس حکومت سے ہمیں کوئی توقع نہیں۔

محمد اشرف نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کو کئی روز گزر چکے ہیں لیکن اب تک وزیر اعظم منتخب نہیں ہوا نہ جانے سیاست دان ملک کو کہاں لے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ آنے والی حکومت بھی ماضی کی حکومتوں سے کچھ مختلف نہیں ہوگی اور مہنگائی سمیت عوامی نوعیت کا کوئی بھی مسئلہ حل نہیں ہو سکے گا الغرض عوام یوں ہی در بدر رہیں گے۔

وی نیوز سے بات کرتے ہوئے یحییٰ ریکی نے کہا کہ مسائل کی ایک طویل فہرست ہے لیکن آئندہ آنے والی حکومت سے بہت سی امیدیں وابستہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو تعلیم، صحت، امن وامان اور انفرااسٹرکچر سمیت بہت سے مسائل کا سامنا ہے تاہم آنے والی حکومت سے بہت امیدیں ہیں کہ وہ عوام کے مسائل کو حل کرنے میں کامیاب رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ججز ٹرانسفر کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت عدالت میں چیلنج

انٹرنیشنل مقابلۂ قرأت کے لیے مختلف ممالک کے قرّاء کی پاکستان آمد شروع

ٹرمپ کے بارے میں ڈاکومنٹری کی متنازع ایڈیٹنگ، بی بی سی کا ایک اور عہدیدار مستعفی

وفاقی حکومت کا سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت