فواد چوہدری کی ہتھکڑی میں جکڑے ہاتھوں سے بیٹی کو گود میں اٹھانے کی ویڈیو وائرل

جمعرات 22 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کی پارٹی کو کئی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان پر سنگین مقدمات بنائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر کئی رہنماؤں اور کارکنان پر بھی مقدمات درج ہیں اور وہ آئے روز پیشیاں بھگت رہے ہوتے ہیں۔ پاکستان میں شاید ہی کوئی سیاستدان ہو جس نے جیل یاترا نہ کی ہو اور بقول شیخ رشید صاحب جیل تو سیاستدان کا سسرال اور ہتھکڑی اس کا زیور ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک پیشی پر سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس انہوں نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھایا ہوا ہے اور انہیں ہتھکڑی لگی ہوئی ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متعدد حلقوں کی جانب سے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کسی نے اس کو ظلم قرار دیا تو کسی نے کہا بیٹی کے سامنے ہتھکڑی لگا کر پیش نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ویڈیو پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اب تک کا بہترین لمحہ تھا۔

صحافی خرم اقبال لکھتے ہیں کہ فواد چوہدری کا عدالت پیشی پر ہتھکڑی میں جکڑے ہاتھوں سے بیٹی کو گود میں اٹھانا اور بیٹی کا باپ سے پیار، کم از کم ایک سابق وفاقی وزیر کو اُس کے بچوں کے سامنے تو ہتھکڑی کے بغیر لانا چاہیے۔!!

صحافی اور اینکر نادیہ مرزا نے فواد چوہدری کی ہتھکڑی میں بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور ن لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ باپ کے سامنے بیٹی کی گرفتاری کو بدترین ظلم کے مترادف قرار دینے والے ان ہتھکری لگے ہاتھوں سے بیٹی کو گود میں لینے پر کسی دکھ کا اظہار کریں گے؟

صحافی ندیم ملک لکھتے ہیں کہ سیاسی بنیادوں پر گرفتاریاں صرف سیاسی انتشار پیدا کرتی ہیں۔ نواز شریف اور آصف زرداری دونوں خود اور ان کی جماعتیں اس کا شکار رہیں۔ کیا یہ وقت نہیں کہ یہ لوگ کردار ادا کریں اور سب کو آپس میں جوڑیں؟ فواد چوھدری کو ہتھکڑی میں دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ پی ٹی آئی کے وہ تمام سیاسی رہنما جن کی گرفتاری کا بنیادی سبب ملک میں جاری سیاسی فساد کی فضا ہے، ان کو رہا کیا جانا چاہیے۔ اور کچھ نہیں تو انہیں ہتھکڑیاں ڈالنا ہی چھوڑ دیں۔

فواد چوہدری کی اہلیہ نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نہ ہم جھکے ہیں اور نہ ہم ڈریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن پر کئی حلقوں نے تشویش کا اظہار بھی کیا ہے کہ اس طرح کے سخت اقدامات جمہوریت اور سیاست کے لیے مثبت ثابت نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ فواد چوہدری پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی کا الزام ہے، 11 دسمبر کو راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے کے بدعنوانی کیس میں فواد چوہدری کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک پاکستانیوں کے روزگار، فلاحی مسائل اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشیز کی کارکردگی کا جائزہ

پاکستان نے 2 سال کے لیے اقتصادی تعاون تنظیم کی چیئرمین شپ سنبھال لی

دہشتگرد وادی تیراہ میں موجود، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائےگی، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

یونان میں دنیا کے قدیم ترین لکڑی کے اوزار دریافت، لاکھوں سال محفوظ رہنے پر سائنسدان حیران

بلوچستان حکومت کا بڑا انتظامی فیصلہ، محکمہ مذہبی امور تحلیل کرنے کی منظوری

ویڈیو

پروپیگنڈا ناکام، منہ توڑ جواب میں ہوش اڑا دینے والے ثبوت آگئے

22 لاکھ کی گاڑی کے لیے ڈیڑھ کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ، پشاور میں نیا کارنامہ

گوادر: چائے کی خوشبو میں لپٹی خواتین کی خود مختاری، 3 پڑھی لکھی سہیلیوں کا کارنامہ

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟