سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان صحافی کے سوال پر آگ بگولہ ہو گئیں اور صحافی کو جھاڑ پلا تے ہوئے کہاکہ ہر بندہ مائیک پکڑ کر اپنے آپ کو صحافی سمجھتا ہے، آپ کو شرم آنی چاہیے کہ آپ نے یہاں کھڑے ہو کر بہت بیوقوفانہ بات کی ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ تم اتنے بے وقوف ہو پہلے سیکھ کر تو آؤ۔
علیمہ خان کے انداز پر صارفین کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔ کسی کا کہنا تھا کہ علیمہ خان جیسی پڑھی لکھی خاتون سے اس بات کی توقع نہیں تھی تو کسی نے تنقید کی کہ کیا صحافی صرف وہ ہے جو آپ کے حق میں بات کرے؟
ایک صارف نے لکھا کہ صحافی سوال پوچھیں گے اور آپ کو جواب دینا ہوگا۔ صارف نے سوال کیا کہ کیا صحافی وہی ہوتا ہے جو آپ کے حق میں بات کرے؟ انہوں نے علیمہ خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ سلائی مشینوں سے اربوں روپے کی جائیداد بنا کر آج پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے خواب دیکھنے والی علیمہ خان کو اپنے اس ظرف کی معافی مانگنی چاہیے۔ اور ساتھ ہی انہوں نے صحافی احتشام کو کہا کہ ہمیں آپ پر فخر ہے۔
سوال تو پوچھیں گے اور جواب دینا ہوگا۔۔
کیا صحافی وہی ہوتا ہے جو آپ کے حق میں بات کرے..؟
سلائی مشینوں سے اربوں روپے کی جائیداد بنا کر آج پارٹی کی قیادت سنبھالنے کے خواب دیکھنے والی علیمہ خان کو اپنے اس ظرف کی معافی مانگنی چاہیے۔
احتشام ہمیں آپ پر فخر ہے۔ pic.twitter.com/su67nnMHF1— Adeel Asif Pk 🇵🇰 (@AdeelAsifPkOne) February 22, 2024
مقدس فاروق اعوان لکھتی ہیں کہ مجھے کم از کم علیمہ خان جیسی پڑھی لکھی خاتون سے اس رویے کی امید نہیں تھی،ڈیجیٹل میڈیا اور چند ڈیجیٹل نمائندگان اس وقت تحریک انصاف کی آواز بنے جب الیکڑانک میڈیا پر ان کا کوئی نام لینے کو تیار نہیں تھالیکن صحافی کی حوصلہ افزائی کرنے کی بجائے اس طرح کا رویہ قابلِ افسوس ہے۔
چھوٹا سا چھوکرا؟ مجھے کم از کم علیمہ خان جیسی پڑھی لکھی خاتون سے اس رویے کی امید نہیں تھی،ڈیجیٹل میڈیا اور چند ڈیجیٹل نمائندگان اس وقت تحریک انصاف کی آواز بنے جب الیکڑانک میڈیا پر ان کا کوئی نام لینے کو تیار نہیں تھا،بجائے apprciate کرنے کے اس طرح کا رویہ قابلِ افسوس ہے pic.twitter.com/52Z40LmBTh
— Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) February 22, 2024
کامران نامی صارف نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ایبسلیوٹلی ناٹ کے سوال پر علیمہ خان کا غصہ دیکھیں، جب خود پر سوال آتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے۔
ذرا Absolutely not پہ علیمہ خان کا گرم کوئلے کی طرح سرخ ہو کر تپنا دیکھیں. جب خود پہ سوال آتے ہیں تو ایسا ہی ہوتا ہے علیمہ جی.🤦♂️😂
Salute to this journalist ! ❤️🇵🇰
Don't miss!
Retweet too. 👌 pic.twitter.com/1zCB2IaoWs— Kamran Ahsan (@KamranA42766683) February 22, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ حیرت کی بات ہے کہ ابھی تک صحافتی کمیونٹی نے علیمہ خان کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کیا اور معافی مانگنے کی درخواست کیوں نہیں کی ۔
حیرت کی بات ہے کہ ابھی تک صحافی کمیونٹی نے علیمہ خان کے خلاف احتجاج کیوں نہیں کیا اور معافی مانگنے کی درخواست کیوں نہیں کی ۔
— Imran Maeen (@ImranMaeen) February 22, 2024
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب علیمہ خان کی کسی صحافی سے بحث ہوئی ہو بلکہ دسمبر 2023 میں بھی انہوں نے سوال پوچھنے پر صحافی کو کھری کھری سنائی تھیں، سوال کے دوران ہی انہوں نے صحافی کو ٹوکتے ہوئے جھاڑ پلا دی تھی اور کہا تھا کہ میں آپ کے سوال کا جواب نہیں دینے والی، چپ کر جائیں۔