فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کی ناکامی سے عامر خان کو کیا سبق ملا؟

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کے معروف اداکار اور پروڈیوسر عامر خان نے اپنی حالیہ فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے حوالے سے مزاح کے انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس فلم کی ناکامی پر افسوس تو ہوا ہے لیکن ’طویل عرصے بعد میری فلم نہیں چلی، جس کی وجہ سے میرے گھر والے اور دوست مجھ سے پوچھنے آئے کہ کیا میں ٹھیک ہوں؟ میں نے محسوس کیا کہ مجھے فلاپ فلم کے بعد بہت پیار مل رہا ہے۔‘

ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی، بالی وڈ اداکار اور پروڈیوسر عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ مداحوں کے دل میں جگہ بنانے میں ناکام رہی، باکس آفس پر بھی اس فلم نے مایوس کن کارکردگی دکھائی۔

اے بی پی آئیڈیاز آف انڈیا سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ‘یہ میرے دل کے قریب فلم ہے۔‘ انہوں نے فلم میں شامل ٹیم کی اجتماعی لگن کو تسلیم کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’ادویت، کرینہ سمیت پوری کاسٹ اور عملے نے سخت محنت کی اور یہ اچھا نہیں ہوا۔‘

فلم کی ناکامی پر عامر خان کو کیا سبق ملا؟

فلم کی ناکامی کے بعد کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ‘ایک طویل عرصے کے بعد میری فلم نہیں چلی، اس لیے گھر والے اور دوست مجھ سے پوچھنے آتے ہیں کہ کیا میں ٹھیک ہوں، مجھے سبق ملا کہ مجھے ایک فلاپ فلم کے بعد بہت پیار مل رہا ہے۔‘

فلم کی خامیوں میں اپنے کردار کو تسلیم کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ ‘میں نے اس فلم میں کئی سطحوں پر بہت سی غلطیاں کیں،مجھے تکلیف ہوئی کہ فلم نہیں چلی، اس غم کو بھلانے میں وقت لگا۔‘

عامر خان نے اس موقع پر سامعین کو تفریح فراہم کرنے کے بنیادی مقصد پر زور دیا اور کہا ’لوگ ایک مزے دار کہانی کے لیے تھیٹرز میں آتے ہیں، لوگوں کو تفریح کے مواقع زیادہ ملنے چاہیے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟