شیر افضل مروت نے عادل راجا اور حیدر مہدی کو رانگ نمبر قرار دیدیا

منگل 27 فروری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے میجر عادل راجا اور حیدر مہدی کو رانگ نمبر قرار دیدیا۔

اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ کچھ بھگوڑوں کی جانب سے ریاست پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی جا رہی ہے۔ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کے بعد عادل راجا نے میراتھن لائیو نشریات چلائیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے تحریک انصاف کا بیانیہ ہے۔ عمران خان بھی اداروں کو محبت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ تحریک انصاف محب وطن جماعت ہے اور ہماری اداروں کے ساتھ کوئی لڑائی نہیں۔ 9 مئی کے بعد ہم پر ریاست مخالف ہونے کا الزام لگایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ عادل راجا اور حیدر مہدی جیسے لوگ بھگوڑے ہیں۔ عادل راجا تو بدنام قبضہ مافیا تھا۔ یہ یوٹیوبر بننے سے قبل ٹیکسی چلاتا تھا۔ ایسے لوگ پی ٹی آئی کے نوجوانوں کو ورغلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان ان لوگوں کے چینلز نہ دیکھیں کیونکہ اسی سے تو ان کی کمائی ہو رہی ہے۔ ہم اپنی جدوجہد آئین اور قانون کے مطابق جاری رکھیں گے۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ پی ٹی آئی کے خلاف بدگمانی عادل راجا اور حیدری کی وجہ سے پیدا ہو رہی ہے، لہٰذا ان رانگ نمبرز کے چہرے قوم کے سامنے لانے کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟