پیر آف بلاوڑہ شریف حق خطیب حسین علی بادشاہ آئے روزاپنے اسٹائل کی وجہ سےسوشل میڈیا پر ٹرینڈنگ میں رہتے ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک پھونک سے بیماروں کو صحت یاب کردیتے ہیں اور ان کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش رہتی ہیں، شف شف سرکار کے نام سےمشہور پیر حق خطیب بین الاقوامی طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔
انہی سے متعلق ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک انگریز پیر حق خطیب کی نقل کر رہے ہیں ان کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس پر صارفین کی جانب سے دلچسپ جملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے لکھا کہ شف شف سرکار اب گوروں میں بھی مقبول ہے۔
انگلش بابا
شف شف فراڈیا گوروں میں بھی مقبول 😂😂 pic.twitter.com/IzNB7e5Ggo— N A E E M (@naeemtoronto) February 28, 2024
سردار شفقت علی خان لکھتے ہیں کہ انگریزوں نے پاکستانی کمپنی کی فرنچائز لینی شروع کر دی ہیں پاکستان ترقی کر نہیں رہا بلکہ ترقی کر چکا ہے۔
انگریزوں نے پاکستانی کمپنی کی فرنچائز لینی شروع کر دی۔ پاکستان ترقی کر نہی رھا ترقی کر چکا ھے۔ https://t.co/ZEwgf2DvVm
— Sardar Shafqat Ali Khan (@s7600084) February 28, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ یہ شف شف کا انگریزی ورژن ہے۔
Shuf Shuf English version 😂 https://t.co/rxRcxjndLf
— Afzaal Abbasi 💪 (@Afzaalabbasi47) February 28, 2024
حیدر نامی صارف لکھتے ہیں کہ شف شف والے سرکار اب انگریزی ورژن میں بھی دستیاب ہے۔۔
شف شف والے سرکار اب انگریزی ورژن میں بھی دستیاب ہے 😆😁 pic.twitter.com/yPIYznyuga
— Haider Turi 🚩🇵🇸 (@Haiderturi313) February 27, 2024
واضح رہے کہ پیر آف بلاوڑہ کی درگارہ راولپنڈی کے نواحی قصبے کوٹلی اسٹیشن میں واقع ہے اور ان مرید ملک بھر میں موجود ہیں۔