5 ہزار کلو وزنی کیک

ہفتہ 7 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یونان میں 200 باورچیوں نے مل کر 5 ہزار کلو کیک بنا لیا اور گینیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی کوشش کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سال نو کی آمد کے موقع پر یونان کے 200 باورچیوں کی ٹیم نے 5 ہزار کلو وزنی ویسیلوپٹا نامی روایتی کیک بنایا۔

اس کیک کے لیے ایتھنز اور نواحی علاقوں کی بیکریوں کے درجنوں پکوانوں نے شرکت کی اور تیار ہونے والے کیک کو ایتھنز کے مضافاتی علاقے پیریسٹیری کی ایک گلی میں رکھا گیا۔

5 کلو وزنی اس کیک کو بنانے کے لیے 3 ہزار 991 کلو آٹا، ایک ہزار 995 کلو مکھن، 997 کلو چینی، 48 کلو کوگنیک، 2 ہزار انڈے، ایک ہزار 5 سو نارنگی اور 4 ڈبے وینیلا استعمال کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق اس وزنی کیک کو گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے جمع کرا دیا گیا ہے لیکن ادارے کی جانب سے سب سے بڑا ویسیلوپٹا قرار دیا جانا ابھی باقی ہے۔

کیک کو تیار کیے جانے کے بعد 50 ہزار ٹکڑوں میں کاٹ کر تقریب کے شرکا میں تقسیم کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانائے تاکائی چی: جاپان کی ’آئرن لیڈی‘ اور پہلی خاتون وزیراعظم کون ہیں؟

سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش، نئی پالیسی ہے کیا؟

بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر کی مشیر برائے خوراک سے ملاقات

ایران میں 5.35 شدت کا زلزلہ

’خواب دیکھتے رہو!‘ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا ٹرمپ کے دعوے پر دلچسپ ردعمل

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟