قانونی ترمیم کا معاملہ: ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کا معاہدہ سمجھ سے بالاتر ہے، وزیراعلیٰ سندھ

اتوار 3 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بااختیار بلدیاتی حکومتیں موجود ہیں، بلدیاتی حکومتوں کے نظام میں مزید بہتری کے لیے تیار ہیں، ہمارے میئرز اپنے اپنے شہروں میں کام کررہے ہیں، بلدیاتی حکومتوں کو مؤثر بنانے کے لیے ترامیم کی ہیں، اس حوالے سے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کا معاہدہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں مسلم لیگ ن کا کوئی رکن موجود نہیں اور پنجاب میں تو مقامی حکومت ہی نہیں ہے۔ ہو سکتا ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کا معاہدہ پنجاب کے تناظر میں کیا گیا ہو۔ اگر مقامی حکومتوں میں بہتری کی گنجائش ہے تو وہ سندھ اسمبلی کرے گی۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری سینیٹ کی 2 نشستیں خالی ہوئی ہیں، پیپلزپارٹی سینیٹ کی دونوں نشستیں جیتے گی اور آصف زرداری بھی صدر مملکت کا الیکشن جیت جائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے جام سیف اللہ دھاریجو اور اسلم ابڑو کو نامزد کیا ہے۔ جام سیف اللہ دھاریجو رکن صوبائی اور قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت ملنے کے بعد ہماری ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے، صوبے کے عوام کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، صوبے کی بہتری کے لیے تمام جماعتوں سے بات کریں گے۔ سندھ کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت سے صلاح مشورے کے بعد کابینہ تشکیل دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ICE کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیدی

انقلاب منچہ کا آج بنگلہ دیش بھر احتجاج کا اعلان

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘