کراچی میں نو بیاہی دلہن نے پستول کی گولی کیوں نگلی؟

پیر 4 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پیٹ میں شدید درد کی شکایت پرنو بیاہی دلہن کوجناح اسپتال منتقل کیا گیا تو ایکسرے رپورٹ سے پتا چلا کہ 23 سالہ زویا کے پیٹ میں گولی ہے۔

شاہ لطیف ٹاؤن کے رہائشی عابد گھر میں اپنے لائسنس یافتہ پستول کو صاف کر رہے تھے کہ ان کی بیوی زویا نے مذاق میں گولی اپنے منہ میں رکھ لی جو بعد ازاں غیر ارادی طور پر حلق سے نیچے اتر گئی۔

جس کے بعد خاتون کی جانب سے پیٹ میں تکلیف کی شکایت پرانہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایکسرے کے بعد خاتون کے پیٹ میں گولی کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔

تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے مطابق مریضہ زویا کی کچھ روز قبل ہی عابد نامی لڑکے سے شادی ہوئی تھی، جس کے اہل خانہ نے اس معاملے پر مقدمہ درج نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

پولیس نے ابتدائی کارروائی کے بعد واقعے کی تفصیلات سے افسران بالا کو آگاہ کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’شہادت ہے مطلوب و مقصودِ مومن‘ یہ راز تنخواہ داروں کی سمجھ سے بالاتر ہے، رانا ثنا اللہ خان

سالگرہ کے دن موت کا تحفہ: پولیس اہلکار نے اہلیہ کو چوراہے پر قتل کر دیا

ماجد ستی قتل کیس: فرخ کھوکھر سمیت 3 ملزمان کو عمر قید کی سزا

صدر زرداری کی فرانس کے قومی دن پر صدر میکرون اور فرانسیسی عوام کو مبارکباد

’کروڑ روپے لیکر اپنا بیٹا بھیج کر دکھائیں‘، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور فہیم گوہر بٹ کی مولانا فضل الرحمان پر شدید تنقید

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم