لیفٹیننٹ جنرل (ر) چراغ حیدر بلوچ کو سیکریٹری دفاع مقرر کر دیا گیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) چراغ حیدر کو آئندہ 2 سال کے لیے سیکریٹری دفاع مقرر کر دیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ( ر) چراغ حیدر اب 2 سال تک بطور سیکریٹری دفاع خدمات سر انجام دیں گے۔
چراغ حیدر بلوچ نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا ، ستمبر 2019 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔
مارچ 2019 میں میجر جنرل چراغ حیدر کو فوج کے لیے ان کی قابل قدر خدمات پر ہلال امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا گیا تھا۔
فوجی کیریئر میں چراغ حیدر بلوچ ایک پنجابی بلوچ ہیں اور ساہیوال، ضلع سرگودھا سے تعلق رکھتے ہیں۔ وہ ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز، ڈائریکٹر جنرل ملٹری ٹریننگ اور جی او سی انفنٹری ڈویژن جہلم کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ستمبر 2019 میں انہیں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔
ستمبر 2021 میں لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر کو ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز سے لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کی جگہ ملتان میں کور ٹو کا کمانڈر تعینات کیا گیا تھا۔

















