جدید ترین حیدر ٹینک کی رونمائی، آرمی چیف کی ٹیم کی تعریف

بدھ 6 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں بدھ کو حیدر ٹینک (پائلٹ پروجیکٹ) کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر، چینی سرکاری کمپنی نورینکو کے اہم حکام، حکومت پاکستان اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام اور ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا  کے مختلف فوجی اور سویلین حکام بھی شریک تھے۔

تقریب کے دوران ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے اپنے نئے ٹینک حیدر کی نقاب کشائی کی جسے چین اور پاکستان کی مختلف صنعتوں کے اشتراک سے مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے۔

حیدر ٹینک وارفیئر کے میدان میں جدید ترین ٹیکنالوجی اور متاثر کن صلاحیت کا حامل ہے جس میں قابل ذکر فائر پاور، تحفظ اور تدبیر کی خصوصیات ہیں۔ جدید ترین ٹیکنالوجیز کے ساتھ تیار کردہ حیدر ٹینک پاکستانی دفاعی صنعت کی دفاعی اختراع میں بہترین کارکردگی اور انتھک جستجو کا مظہر ہے۔

جنرل عاصم منیر کو حیدر ٹینک کی تکنیکی صلاحیتوں اور اس بڑی پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے ہیوی انڈسٹریل کمپلیکس کے اندر دیگر مینوفیکچرنگ سہولیات کا بھی دورہ کیا اور ایک اور تکنیکی سنگ میل عبور کرنے پر افسران اور افرادی قوت کے عزم کو سراہا۔

قبل ازیں آمد پر چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا نے چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’صہیونی لابی سرگرم ہے‘، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کی کوریج پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مصنوعی ذہانت کا مضمون لازمی قرار دینے کا فیصلہ

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں