کراچی میں 4 افراد کی مبینہ خود سوزی کا واقعہ قتل ہے، تحقیقات کی جائیں، رشتہ داروں کا مطالبہ

جمعہ 8 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں باپ کی 3 بچوں کے ہمراہ مبینہ خود سوزی کے واقعے میں جھلسنے والی 4 سالہ بچی ایمان فاطمہ جاں بحق ہو گئی جسے نیو کراچی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

نارتھ کراچی میں باپ کی 3 بچوں کے ہمراہ مبینہ خودسوزی کے معاملے میں جھلسنے والی 4 سالہ ایمان فاطمہ جمعہ کو جاں بحق ہو گئی، متوفی عارف کے لواحقین نے اسے قتل کی وارداد قرار دیا ہے ، متوفی عارف کا آبائی تعلق میرپور خاص سے تھا۔

 متوفی عارف کے بھائی نے الزام عائد کیا ہے کہ عارف کو اس کی دوسری بیوی اور سالوں نے قتل کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ عارف کی پہلی بیوی میرپور خاص میں تھی، جاں بحق فاطمہ اور دوسرے دونوں بچے پہلی بیوی سے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عارف فروٹ کا بیوپاری تھا، ٹھیلا نہیں لگاتا تھا، عارف کو کوئی مالی پریشانی بھی نہیں تھی، میرے بھائی اور اس کے بچوں کو آگ لگائی گئی ہے۔

عارف کے بھائی کا مزید کہنا ہے کہ عارف اور اس کے بچوں کو آگ لگا کر قتل کیا اور خودسوزی کا ڈرامہ بنایا گیا ہے، مقدمہ اورشفاف تفتیش چاہتے ہیں۔ اجمیرنگری پولیس کارروائی نہیں کرہی ہے جب کہ ایس ایچ او نواز گوندل نے فون کال تک رسیوو نہیں کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی بجٹ 27-2026: نوجوانوں کے لیے کیا خوشخبریاں متوقع ہیں؟

خیبر پختونخوا کی سرکاری یونیورسٹی میں بڑا اسکینڈل، 542 جعلی ڈگریاں کیسے اور کب جاری ہوئیں؟

پیپلزپارٹی نے کئی بار دل پر پتھر رکھ کر فیصلے کیے، سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہیے، سینیٹر شہادت اعوان

کالعدم ایکشن کمیٹی ممبران شوکت نواز اور خواجہ مہران کے خلاف بغاوت کے الزام میں مقدمہ درج

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کرنے کی منظوری دیدی

ویڈیو

پیپلزپارٹی نے کئی بار دل پر پتھر رکھ کر فیصلے کیے، سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبہ بننا چاہیے، سینیٹر شہادت اعوان

پاک روس تعلقات پر اہم ویبینار، شرکا نے دوطرفہ تعاون کے نئے امکانات اجاگر کر دیے

کالعدم ایکشن کمیٹی بیرونی ایجنڈے پر، سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے، کال بھی لیک ہوگئی

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟