وزیر اعظم شہباز شریف کو دورہ سعودی عرب کی دعوت

منگل 12 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ایک ملاقات میں انہیں سعودی عرب کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے سعودی قیادت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے بطور وزیر اعظم دوبارہ انتخاب پرخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے نیک خواہشات پران کا شکریہ ادا کیا۔

دورہ سعودی عرب کی دعوت دیتے ہوئے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی قیادت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا، ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مضبوط اور خوشحال پاکستان کی تعمیر کے لیے ہمیشہ قابل اعتماد پارٹنر رہے گا۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان خصوصی برادرانہ تعلقات کے ضمن میں وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سعودی سفیر پہلے سفیر ہیں جن کا وہ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد استقبال کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا کہ ہر آزمائش پر پورا اترنے والے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر فائدہ مند، اسٹریٹجک اور اقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنا ان کی حکومت کی ترجیح ہو گی، جس میں پاکستان میں منصوبوں کے لیے سعودی سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ’روڈ ٹو مکہ‘ منصوبے کا دائرہ کار بڑھانے پر سعودی حکام کا شکریہ ادا کیا، جس سے پاکستانی عازمین حج کو سہولت ملے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر

پی ٹی آئی چیئرمین نے وزیراعظم سے ملاقات اور مذاکرات کے دعوے کی تردید کر دی

تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں فوری جنگ بندی پر اتفاق

زمین کے اندر چھپا پانی، وہ راز جس نے دنیا کو عالمگیر آگ سے بچایا

ڈھاکا ایئرپورٹ: دھند کے باعث پروازوں کا نظام متاثر، متعدد بین الاقوامی پروازیں متبادل ہوائی اڈوں پر منتقل

ویڈیو

پی آئی اے نجکاری: ماضی میں پرائیوٹائز ہونے والے ادارے بہتر ہوئے یا بدتر؟

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

کالم / تجزیہ

پی آئی اے کی نجکاری، راست اقدام

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی