ایشیا پیسیفک میں اس وقت قدرتی طور پر ’موریل مشروم‘ کےزمین سے اگنے کا موسم ہے، ایشیا میں ’ موریل مشروم‘ کو باقاعدہ کھانے کےلیے اور بطور دوا کے طور بھی استعمال کیا جاتا ہے، لیکن حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ یہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ہو سکتی ہیں۔
حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ’ موریل مشروم‘ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ گزشتہ سال مونٹانا کے 2 ریستوراں میں سالمن اور مورل مشروم سوشی رول جان لیوا ثابت ہوئے تھے ۔ اس لیے ماہرین کم پکے ہوئے ’موریل مشروم‘ کے خطرات کے بارے میں خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔
گزشتہ سال اپریل میں بوزمین کے ایک ریستوراں میں کھانا کھانے والے 51 افراد بری طرح بیمار ہو گئے تھے، جن میں سے 2 افراد کی ہلاکت بھی ہوئی تھی، بعد میں محققین نے ان ہلاکتوں کا ذمہ دار کم پکے ہوئے یا بغیر پکے ہوئے موریلز مشروم کو ٹھہرایا تھا۔
’ ایشیا ‘ سمیت دُنیا بھر میں ’موریل مشروم‘کو عام طور پر کھانے کے قابل سمجھا جاتا ہے ، لیکن مونٹانا کی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ مورل مشروم کو پکانے اور کھانے میں احتیاط برتنی چاہیے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ’مورل مشروم ‘ کی کھیپ چین سے درآمد کی گئی تھی اور متعدد امریکی ریستورانوں میں تقسیم کی گئی تھی۔ ہیدر ڈیمورسٹ کی سربراہی میں ایک ٹیم کا کہنا تھا کہ ‘مشروم کھانے والے افراد میں معدے کی کوئی بیماری سامنے نہیں آئی تاہم مشروم کھانے سے ان کی طبعیت اچانک بگڑ گئی۔ یہ بات پہلی بار گزشتہ سال 17 اپریل کو سامنے آئی ، جب بوزمین کے ایک ریستوراں میں متعدد افراد سالمن اور موریل سوشی رول کھانے کے ایک گھنٹے کے اندر متلی، قے اور اسہال سے شدید بیمار ہو گئے تھے۔
ایک ریستوراں کے سرپرست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور بعد میں اس کی موت ہو گئی۔ ڈیمورسٹ کی ٹیم نے بتایا کہ دوسرا شخص اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ سے ڈسچارج ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی دم توڑ گیا۔
ان کی اموات اور اس کے بعد کی تحقیقات کے نتیجے میں مقامی سطح پر صحت عامہ کے حوالے سے انتباہ جاری کیا گیا اور ریستوراں میں کھانے سے متعلق اسی طرح کی (لیکن غیر مہلک) بیماریوں کے کل 49 دیگر کیسز رپورٹ ہوئے۔ ریستوراں میں جس کسی نے جتنا زیادہ کھانا کھایا تھا، اتنا ہی وہ بیمار ہوتا گیا تھا۔
رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ ‘موریلز کو کھانے سے پہلے اچھی طرح پکایا جانا چاہیے کیونکہ کھانا پکانے سے مشروم میں موجود زہریلے مادوں کی سطح کم ہونے کا امکان ہوتا ہے۔