ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ نے مکہ اور مدینہ کے لوگوں کے درمیان ایک رشتہ قائم کیا تھا جس کا نام مواخات رکھا تھا۔ انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہم نے پاکستان کے لوگوں کے درمیان مواخات کا رشتہ قائم کرنے کی کوشش کی تاکہ معاشرے میں خوشحالی آجائے۔ اسی سوچ کو مدنظر رکھتے ہوئے اخوت بنائی، تاکہ غریبوں کو قرض حسنہ دیں جس سے وہ کاروبار کریں۔
انہوں نے کہا کہ اس تنظیم کا دوسرا مقصد یہ تھا کہ اخوت کے ذریعے کوشش کی جائے کہ جو بچہ اپنے کالج اور یونیورسٹی کی فیس نہیں دے سکتا اس کی مدد کی جائے، کل جب اچھی نوکری یا کاروبار کرے تو اخوت کو یہ رقم واپس کردے تاکہ مزید کچھ طالبعلموں کی مدد کرسکیں۔ ڈاکٹر امجد ثاقب نے مزید کیا کہا دیکھیے اس انٹرویو میں