پنجاب بورڈ: پاس ہونے کے لیے 33 کے بجائے 40 نمبر، نتائج پر کیا اثر پڑے گا؟

پیر 25 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب بورڈ کی جانب سے پہلی بار پاس ہونے کے لیے 33 فیصد کے بجائے 40 فیصد نمبروں کا اطلاق کیا جا چکا ہے۔

اب طلبہ کو میٹرک اور انٹرمیڈیٹ میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی۔ جماعت نہم کے  طلبہ کو پاس ہونے کے لیے ہر مضمون میں 40 فیصد نمبر حاصل کرنے ہوں گے جبکہ جماعت دہم کے طلبہ 33 فیصد نمبروں سے ہی پاس ہوں گے۔

پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز نے 40 فیصد نمبروں سے پاس ہونے کی پالیسی متفقہ طور پر منظور کی تھی۔

واضح رہے کہ 33 کے بجائے 40 نمبروں سے پاس ہونے کی نئی پالیسی کا اطلاق رواں سال جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات سے ہوگا۔

مگر اس پالیسی کے بعد طلبہ کے پاس ہونے کی شرح میں مزید کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے پنجاب بورڈ کے میٹرک کے طلبہ کو پڑھانے والے ایک ٹیچر نے بتایا کہ اس نئی اسکیم کے بعد 33 کے بجائے 40 نمبر لینے والا طالب علم پاس ہو سکے گا اور اس اسکیم کا اطلاق ابھی صرف 9ویں اور 11ویں جماعت کے طلبہ پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے مجموعی طور پر نتائج پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ طالب علم جو پاسنگ مارکس لے کر پاس ہوتے ہیں وہ اب 33 کے بجائے 40 نمبر کے لیے محنت کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ آئندہ برسوں میں یہ بھی ممکن ہے کہ نمبرز ختم کر کے گریڈنگ سسٹم شروع ہو جائے۔

بھارہ کہو میں اسکول اور اکیڈمی چلانے والے ایک ٹیچر نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو نمبروں کی جھنجھٹ سے اب نکل آنا چاہیے کیوں کہ باقی دنیا چاند پر پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بھی باقی ممالک کی طرح گریڈنگ سسٹم کی جانب بڑھنا چاہیے کیوں کہ نمبروں کا یہ کھیل طلبہ کی ذہنی صحت کو بہت متاثر کرتا ہے، اس لیے تمام بورڈز کو چاہیے کہ نمبرز کے حوالے سے نئی اسکیمیں متعارف کروانے سے بہتر ہے کہ گریڈنگ سسٹم متعارف کرایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘