یوم پاکستان: کپتان چپل سے مشہور ہونے والے چاچا نور دین کو سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا

ہفتہ 23 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا ہے۔

ایوان صدر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول اعزازات تقسیم کیے جبکہ چاروں صوبوں میں گورنرز نے اعزازات تقسیم کرنے کی ذمہ داری نبھائی۔

اس موقع پر کپتان چپل سے مشہور ہونے والے چاچا نوردین کو بھی سول ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، انہوں نے گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے ایوارڈ وصول کیا۔

چاچا نور دین خیبرپختونخوا کے شہر پشاور سے تعلق رکھتے ہیں اور اپنے ہنر کی بدولت انہوں نے لوگوں کی توجہ اپنی جانب سمیٹ لی ہے۔

چاچا نور دین نے حال ہی میں سابق وزیراعظم عمران خان کے لیے ایک چپل تیار کی ہے جس کا نام قیدی نمبر 804 رکھا گیا ہے۔

چاچا نور دین نے اس چپل کی قیمت 25 ہزار روپے بتائی جبکہ عوام کے لیے کم قیمت میں ایسی ہی چپل بنانے کا بھی اعلان کیا۔

چاچا نوردین کپتان چپل عمران خان کو تحفہ میں دینے کے خواہشمند

کچھ روز قبل وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چچا نوردین کا کہنا تھا کہ انہوں نے بہت محنت کر کے 25 ہزار روپے کی لاگت سے چپل کی یہ جوڑی تیار کی ہے اور وہ عمران خان کی رہائی کے بعد انہیں یہ چپل تحفے کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں۔

چچا نوردین کا کہنا تھا کہ انہیں 3 ماہ پہلے خیال آیا تھا کہ اس بار عمران خان کو چپل کا نایاب تحفہ پیش کریں گے تاہم جیل سے رہائی نہ ملنے کے باعث انہوں نے عمران خان کی محبت میں قیدی نمبر 804 کے نام پر چپل تیار کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ