ہولی پر انتہا پسند ہندوؤں کی مسلمان خاندان سے بدتمیزی، سوارا بھاسکر کا سخت ردعمل

منگل 26 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بھارتی شہر بجنور کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مسلمان خاندان کو ہولی کے تہوار میں ہراساں کیا جا رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہولی مناتے کچھ بھارتی انتہا پسند نوجوانوں نے موٹرسائیکل سوار مسلمان خاندان کو روک رکھا ہے اور جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے ان پر پانی کی بالٹی انڈیلی اور زبردستی رنگ لگا رہے ہیں۔

ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل دیا جا رہا ہے، بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے جیسے ہندو تہوار ان جتھوں کے لیے ہے جن کے لیے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں ہے۔ یہ ایک شرمناک جرم ہے، کسی کو ہراساں کرنا بالکل غلط ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ہندو تہوار اپنی تقریبات اور جشن کم منا رہے ہیں جبکہ مسلمانوں کی تذلیل اور ہراساں کرنے کے بارے میں زیادہ ہو گئے ہیں۔

https://Twitter.com/ayeshasreverie/status/1771781328419053683?s=20

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونےکے بعد اترپردیش پولیس نے واقعےکا نوٹس لیا ہے، اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ہولی ایک مقدس تہوار ہے اور کسی پر رنگ ڈالنے کے لیے اس کی رضامندی ضروری ہوتی ہے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp