اپنا ٹوتھ برش کتنے دنوں بعد بدل لینا چاہیے، 99 فیصد لوگ لاعلم کیوں؟

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آپ کسی سے پوچھیے کہ سامنے والے کو پہلی بار دیکھنے پر کون سی چیز آپ کو سب سے زیادہ اپنی طرف متوجہ کرتی ہے؟ تو زیادہ تر لوگوں کا جواب ہوتا ہے کہ ان کی مسکراہٹ، آپ کے دانت آپ کی مسکراہٹ کو سب سے خوبصورت بناتے ہیں، تو ان کا خیال رکھنا کافی ضروری ہے۔ جسم کی صفائی کے ساتھ ساتھ منہ کی صفائی کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری امرہے۔

آپ کا ٹوتھ برش آپ کے منہ کی صحت کا خیال رکھتا ہے، لیکن کہیں آپ کا ٹوتھ برش ہی تو آپ کو بیمار نہیں کررہا ہے؟ کیا آپ کا ٹوتھ برش خود صحت مند ہے؟ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کو اپنے ٹوتھ برش کو کتنے عرصہ کے بعد تبدیل کرلینا چاہیے اور اسے صحت مند رکھنے کے لیے کیا احتیاط برتنی چاہیے۔

اکثرہم اپنے ٹوتھ پیسٹ کو وقتاً فوقتاً تبدیل کرتے رہتے ہیں، کبھی نیا اشتہار دیکھ کر اور کبھی دانتوں میں خرابی دیکھ کر لیکن ہمارے دانتوں کا برش سالوں تک ہمارا ساتھ دیتا ہے۔ یہاں تک کہ اگر آپ نیا ٹوتھ برش خریدنے کی بات کرتے ہیں تو اکثر آپ کی والدہ یا خاندان کا کوئی فرد کہہ دیتا ہے کہ ابھی 6 یا 7 مہینے پہلے ہی تبدیل کیا تھا، ابھی تو اور چلے گا لیکن آپ کو بتادیں کہ آپ کو وقتاً فوقتاً اپنا ٹوتھ برش بھی بدلنا چاہیے۔ کیونکہ جب ٹوتھ برش کے برسلزٹوٹ جائیں یا ان میں بیکٹیریا اور وائرس بڑھ جائے تو یہ آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔

ہم اکثر ٹوتھ برش کو پانی سے صاف کرتے ہیں لیکن یہ پانی سے صاف نہیں ہوتا۔ منہ سے گندگی، لعاب وغیرہ اس میں لگ جاتے ہیں۔ ایسے میں اپنے ٹوتھ برش کو تقریباً 3 ماہ میں تبدیل کرلینا چاہیے۔ دراصل 2 سے 3 ماہ کے بعد آپ کے ٹوتھ برش کے برسلز کمزور ہو جاتے ہیں اور اس میں بیکٹیریا بڑھنے لگتے ہیں۔

آپ کا ٹوتھ برش خود آپ کو ایسے کئی اشارے دیتا ہے جسے دیکھ کر آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ٹوتھ برش کو تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔ جیسے برسلز کمزور ہونے لگتے ہیں۔ دوسرا اگر آپ کے ٹوتھ برش کے برسلز رنگ بدلنا شروع کردیں۔ اس سے یہ بھی سمجھ لینا چاہیے کہ اب آپ کے ٹوتھ برش کو تبدیل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ مزاحمت جاری رہے گی‘، منظر عام پر آنے والے حماس رہنما کا اسرائیل کو دو ٹوک پیغام

زہریلی شربت پینے سے 11 بچوں کی موت کے بعد ڈاکٹر گرفتار، کمپنی کے خلاف مقدمہ درج

آئی ایم ایف کا دباؤ، پی آئی اے کی ملکیت روز ویلٹ ہوٹل گرانے اور فلک بوس ٹاور تعمیر کرنے پر غور

بنگلہ دیش میں بھارتی مصنوعات کے بائیکاٹ سے ساڑھی کی صنعت بحران کا شکار

اسرائیلی فضائیہ کا یمن سے داغا گیا میزائل مار گرانے کا دعویٰ

ویڈیو

کدو اب نظر انداز نہیں ہوگا، اسکردو میں منفرد ’کدو فیسٹیول‘

علم بانٹنے والے معاشرے کے معماروں کو سلام، 5 اکتوبر استاد کا عالمی دن

نیتن یاہو نے اسلامی ممالک کے 20 نکات ٹرمپ سے کیسے تبدیل کروائے؟ نصرت جاوید کے انکشافات

کالم / تجزیہ

لاہور کی تاریخی آندھی، جب دن کے وقت رات ہوگئی

بچے اکیلے نہیں جاتے

جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی