عید کے موقع پر کون سا برانڈ دے رہا ہے کتنا ڈسکاؤنٹ؟

بدھ 27 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

رمضان کا مبارک مہینہ تقریباً آدھا بیت چکا ہے اور عوام زور و شور سے عید کی تیاریوں میں مگن ہیں، ہر دوسرے شخص کی یہی کوشش ہے کہ اسے اچھے برانڈڈ مگر سیل کے کپڑے مل جائے تو اس کی عید کی شاپنگ کا مزہ ہی دوبالا ہو جائے، خاص طور پر خواتین ہمیشہ اسی کھوج میں رہتی ہیں کہ ان کا 10 سے 12 ہزار روپے مالیت کا پسندیدہ جوڑا سیل میں کم قیمت پر مل جائے۔

عید جیسے تہواروں کے موقعوں پر ملبوسات پر اس نوعیت کی سیل کم ہی دیکھنے کو ملتی ہے، باوجود اس کے ہر دوسرا فرد سیل کی کھوج میں ہوتا ہے، اسی حوالے سے وی نیوز نے چند ایسے برانڈز دریافت کیے ہیں جہاں خریدار عید کی ’سیل‘ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔

گل احمد

پاکستانی برانڈ گل احمد کی سیزن کی اختتامی سیل ابھی جاری ہے، خواتین خریداروں سمیت مرد حضرات بھی دیدہ زیب کپڑے 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ پر خرید سکتے ہیں۔

بونینزا ست رنگی

بوننزا ست رنگی واحد برانڈ ہے جس نے اپنی عید کلیکشن پر 10 فیصد سیل کا اعلان کررکھا ہے ورنہ بونینزا کی سیزن کے اختتامی سیل ختم ہو چکی ہے، یہاں سے خواتین و حضرات دونوں ہی ریڈی میڈ لباس یا پھر کپڑا لے کر درزی سے سلوا سکتےہیں۔

جے ڈاٹ

جنید جمشید برانڈ کی سیزن کی آخری سیل ابھی تک جاری ہے لیکن اس سیل کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے کچھ گرمیوں میں پہنے جانے والے آرٹیکلز اب بھی دستیاب ہیں مگر یہ سیل صرف آن لائن دستیاب ہے۔

الماس

الماس اسٹور کا شمار اپنے جوتوں اور مغربی کپڑوں کے حوالے سے اچھے برانڈز میں ہوتا ہے، یہاں الماس کے اپنے بنائے ہوئے جوتوں کے جوڑوں پر تقریباً 40 فیصد تک سیل ابھی تک جاری ہے۔

کھاڈی

پاکستان کی پہچان کپڑوں کا مشہور برانڈ کھاڈی پر بھی آن لائن سیل جاری ہے جبکہ کھاڈی اسٹور پر بھی 40 فیصد تک ریڈی میڈ اور بغیر سلے کپڑوں پر سیل ہے، پاکستان سے میکسیکو تک مقبول اس برانڈ کی ہوم ایکسیسریز اور محدود پیمانے پر جیولری بھی دستیاب ہے۔

لائم لائٹ

لائم لائٹ بھی اپنے ممکنہ خریداروں کو تمام آئٹمز پر آن لائن سیل کی دعوت دے رہا ہے، یہاں بھی 40 فیصد تک کی سیل خواتین، مردوں، بچوں، جیولری، بیگز، کاسمیٹیکس وغیرہ پر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آئی فونز اور دیگر اسمارٹ فونز پر بھاری ٹیکسوں کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں اٹھایا جائے گا

بیوی کی لاش محفوظ رکھنے کے بعد نئی دوستی کیوں؟ شوہر کی ‘بے وفائی’ سوشل میڈیا پر زیر بحث

سلمان خان اور شاہ رخ خان کا مستقبل کیا؟ ماہر نجوم کی حیران کن پیشگوئی

نواز شریف اسکول آف ایمیننس: طلبا کے لیے مکمل فری ایجوکیشن پیکیج متعارف

پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں حیران کن 40 فیصد تیزی کیسے آئی؟ بلومبرگ کی تازہ رپورٹ

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ