غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کوئٹہ سےگرفتار

جمعرات 28 مارچ 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے ایک بڑی کارروائی میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے، ملزم کوئٹہ میں لائسنس کے بغیر کرنسی ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھا۔

ایف آئی اے کے ایک اعلامیہ کے مطابق بغیر لائسنس کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ملزم نیک محمد کو بخاری سینٹر کوئٹہ سے گرفتار کیا گیا ہے، جس سے مجموعی طور پر 1457 امریکی ڈالر، 5280 یو اے ای درہم، 10493 سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔

ملزم نیک محمد کے قبضہ سے ایف آئی اے حکام نے 1110 برطانوی پاؤنڈ، 400 آسٹریلین ڈالر، 80000 انڈونیشین روپے سمیت 252 ملائیشین رنگٹ، 47500 افغانی، 655 ترکش لیرا، 15 ملین ایرانی ریال، 210 یورو، 50 نارویجیئن کرونے، 105 عمانی ریال اور 120 چائینیز یو آن بھی برآمد کیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہیں کر سکا، ملزم کو گرفتار کر کے تفیش کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملزم سے ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت علاقائی طاقتوں کی افغانستان میں غیر ملکی اڈوں کی مخالفت

حافظ نعیم کو یقین نہیں تو اڈیالہ آ کر عمران خان کا مؤقف سن لیں، پی ٹی آئی کی پیشکش

میری بات سے کسی کو دکھ پہنچا ہو تو معذرت خواہ ہوں، ایمل ولی خان

مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

ارجنٹینا کے صدر کا راک شو، کتاب کی رونمائی سیاسی جلسے میں تبدیل

ویڈیو

صدر زرداری کا محسن نقوی کو اہم ٹاسک، کیا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا خطرہ ہے؟

عربی زبان کے فروغ پرمکالمہ، پاکستان بھی شریک

شہریوں کے محافظ پولیس اہلکار جو فرض سے غداری کر بیٹھے

کالم / تجزیہ

ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

سابق سعودی سفیر ڈاکٹر علی عسیری کی پاک سعودی تعلقات پر نئی کتاب

سعودی عرب اور پاکستان: تابناک ماضی تابندہ مستقبل