بھارتی اداکار سُنیل شیٹھی نے نانا بننے کا اشارہ دیدیا

پیر 1 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر بالی وڈ کے سُپر اسٹار سنیل شیٹھی کے نانا بننے کی خبریں زیرِ گردش ہیں جس کی وجہ اداکار کا دلچسپ ردعمل ہے۔

جنوری 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اتھیا شیٹھی اور بھارت کے معروف کرکٹر کے ایل راہول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش سے متعلق قیاس آرائیاں ہیں۔ اس متعلق جوڑے نے خود تو کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا لیکن سنیل شیٹھی کے ایک حالیہ بیان نے ان کے نانا بننے کا اشارہ دیا ہے۔

ڈانس ریئلٹی شو ’ڈانس دیوانے‘ میں بھارتی سنگھ کی جانب سے جج سنیل شیٹھی کو’کُول نانا‘ (COOL NANA) کہہ کر پکارا گیا تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ’جی ہاں، اگلے سیزن میں جب میں آؤں گا تو میں نانا کی طرح اسٹیج پر چلوں گا۔‘

سُپر اسٹار کے اس تبصرہ نے قیاس آرائیوں کو ہوا دی کہ ان کی بیٹی اتھیا شیٹھی حاملہ ہیں۔ اتھیا شیٹھی سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں اور اکثر اپنی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرتی ہیں مگر ان کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹس میں اس متعلق کوئی اشارہ نہیں ملتا۔

اتھیا شیٹھی اور کے ایل راہول نے 2019 میں ایک دوسرے تعلقات قائم کیے تھے اور 2023 میں شادی کی تھی۔ جوڑے کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

کے ایل راہول اور آتھیا شیٹھی کروڑوں روپے کے تحائف ملے

جوڑے کو شادی کے موقع پر ملنے والے تحائف کی تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے 2 کروڑ 17 لاکھ روپے بھارتی مالیت کی پُرتعیش بی ایم ڈبلیو گاڑی تحفے میں دی تھی۔ سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کاواساکی ننجا اسپورٹس بائیک تحفے میں دی تھی، جس کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے 1 کروڑ 64 لاکھ روپے بھارتی مالیت کی آڈی کار بطور تحفہ دی تھی۔ جیکی شروف نے قیمتی گھڑی دی تھی، جس کی قیمت 30 لاکھ روپےہے۔ ارجن کپور نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کا ڈائمنڈ بریسلٹ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان 40 جے ایف-17 طیاروں اور ڈرونز کی فروخت پر مذاکرات جاری، رائٹرز کی رپورٹ

کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی

سیکیورٹی نے عامر خان کو اپنے ہی دفتر سے باہر کیوں نکال دیا؟

امریکی ویزا منسوخی میں 150 فیصد اضافہ، ٹرمپ انتظامیہ کا ریکارڈ دعویٰ

نیو یارک: وفاقی حکام کی جانب سے سٹی کونسل ملازم کی گرفتاری، میئر ظہران ممدانی کا شدید ردعمل

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘