ڈی آئی جی ساؤتھ کے احکامات پر کراچی سٹی پولیس نے تھانہ بغدادی کے علاقہ میں پولیس مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے انتہائی مطلوب بھتہ خور بہادر عرف پی ایم ٹی کے کارندے آصف عرف چکنا کو گرفتار کرلیا ہے۔
تھی ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق ملزم کراچی کے تھانہ بغدادی کے علاقے سے گرفتار ملزم آصف عرب چکنا ڈکیتی، قتل، بھتہ خوری ، ٹارگٹ کلنگ کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے اور لیاری گینگ وار کا سرغنہ بہادر پی ایم ٹی کا اہم کارندہ ہے ۔
ملزم کا دروان تفتیش مو بائل کنورسیشن ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے، جس میں ملزم اور اُس کا ساتھی شفیع نے پی ایم ٹی و اپنے والد کے گینگ وار کمانڈر بہادر عرف پی ایم ٹی ، گینگ وار کمانڈ ر فیصل پٹھان ، گینگ وار کمانڈ راحم علی مگسی کو ولید، کوچ اور کا کا کو قتل کروانے کے لیے تصویریں اور لوکیشن شیئر کر دی تھیں۔
ملزمان نے بلوچستان کے ٹارگٹ کلروں کے ساتھ مل کر انفارمرز کو لیاری میں ٹارگٹ کرنا تھا، ملزم اور اُس کا گروپ بی ایل ایف گروپ کے قاتلوں کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔
مزید معلومات کے مطابق گروپ کے ملزم اور دیگر شوٹرز کو بہادر پی ایم ٹی ہتھیار، ہینڈ گرنیڈ اور دھماکا خیز مواد فراہم کرنے میں ملوث ہے۔ ملزم کا قریبی ساتھی حب، بلوچستان سے بی ایل ایف کے قاتلوں سے دھما کہ خیز زمواد اور ہینڈ گرنیڈ لاتا تھا۔
ملزم آصف عرف چکنا نے ڈ کیتی کی واردات کے دوران مزمل نامی شہری کو مزاحمت پر قتل کیا ہے، ملزم اس سے قبل بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔