راولپنڈی کے نواحی علاقے کلرسیداں میں پرانی دشمنی پر چار افراد قتل

ہفتہ 18 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی کے نواحی علاقے کلرسیداں ڈھوک بیلہ میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس کے مطابق رات گئے کلر سیداں ڈھوک بیلہ میں نصیر نامی ملزم نے قتل کی واردات میں صلح نہ کرنے کی پاداش میں دو خواتین سمیت چار افراد کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی کہوٹہ پولیس کی ٹیم سمیت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم نصیر اپنے رشتہ دار اخمت حسین سے قتل کی پرانی واردات میں زبردستی صلح چاہتا تھا جبکہ اس کا سوتیلا بھائی مدعی اخمت حسین اس پر راضی نہ ہوا۔

اس پر ملزم نے صلح میں ناکامی دیکھتے ہوئے اندھا دھند فائرنگ کر کے اپنی بھابھی، بھتیجی، بھتیجےعنصر سمیت چار افراد قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

روات پولیس اسٹیشن نے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم بھی تشکیل دے دی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طاقتور ترین خاتون کا عالمی ٹائٹل جیتنے والا پہلوان حیاتیاتی طور پر مرد نکلا

آخری رسومات سے چند منٹ قبل 65 سالہ خاتون تابوت میں زندہ ہوگئی

اداکارہ سجل علی ایک بار پھر دلہن بن گئیں؟

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا