فلم میں ’ٹفی‘ کا کردار ادا کرنیوالے کُتے کو کس نے گود لیا

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی یادگار فلم جس کو ہر شخص نے اپنی زندگی میں ضرور دیکھا ہو گا اور وہ تھی ’ہم آپ کے ہیں کون‘ اور اس میں ’ٹفی‘ نامی کتے کا بھی کردار کافی مشہور ہوا۔

سورج برجاتیا کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ 1994ء میں ریلیز ہوئی۔ یہ فلم 1982ء میں بننے والی ہندی فلم ’ندیا کے پار‘ کا ری میک تھی۔

فلم میں سلمان خان اور مادھوری دکشت ہیرو اور ہیروئن کا کردار ادا کررہے تھے لیکن کتا ’ٹفی‘ بھی اہم کرداروں میں آگے آگے تھا۔ میچ میں امپائرنگ کرنا ہو، رات کے کھانے پر نیشا کے ساتھ پریم کا انتظار کرنا ہو، شادی کے معاملات ہوں یا کلائمکس میں دھماکے دار انٹری۔ غرض فلم کے آغاز سے اختتام تک ’ٹفی‘ نے شائقین کو اپنے سحر میں گرفتار کیے رکھا۔

فلم میں ’ٹفی‘ کی اداکاری دیکھ کر تو ایسا ہی لگا تھا کہ اصل ہیرو وہ ہے اور باقی سب معاون اداکار۔

آپ کو ایک دلچسپ بات بتائیں تو شاید آپ یقین نہ کریں اور وہ یہ ہے کہ فلم کی شوٹنگ کے بعد مادھوری دکشت نے ’ٹفی‘ کو گود لے لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟