شوٹرز نے اداکار سلمان خان کے گھر فائرنگ کرنے کا کتنامعاوضہ لیا؟

جمعرات 18 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکار سلمان خان کی رہائش گاہ کے سامنے فائرنگ کرنے والے ملزمان نے دورانِ تفتیش حیران کن انکشافات کر ڈالے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ممبئی پولیس نے اگلے ہی روز دو ملزمان کو بھارتی ریاست گجرات کے علاقے بھوج سے گرفتار کرلیا اور دونوں کا تعلق بشنوئی گینگ سے ہونے کی تصدیق بھی کی تھی۔

ملزمان کو 16 اپریل سے 25 اپریل تک پولیس کی تحویل میں رکھنے کا فیصلہ سنایا گیا اور اب تفتیش کے دوران ملزمان کی جانب سے کیے گئے انکشافات سے متعلق بھی بتایا گیا ہے۔ ممبئی کرائم برانچ نے انکشاف کیا کہ’ شوٹرز کا مقصد سلمان خان کو قتل کرنا نہیں بلکہ صرف ان کو خوفزدہ کرنا تھا’۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شوٹرز سے اس کام کے 4 لاکھ بھارتی روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا جس کی پہلی پیمنٹ 1 لاکھ بھارتی روپے طے تھی۔

یاد رہے کہ 14 اپریل کو صبح 5 بجے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سلمان خان کی ممبئی کے علاقے بندرہ میں رہائش گاہ کے سامنے ہوائی فائرنگ کی اور پھر وہاں سے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد بشنوئی گینگ کی جانب سے فائرنگ کی ذمہ داری لارنس بشنوئی کے بھائی انمول بشنوئی نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم فیس بُک پر ایک پوسٹ کے ذریعے خود قبول کرلی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ویڈیو

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟