بھارت میں دنیا کا سب سے بڑا سانپ دریافت

جمعہ 19 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں سائنسدانوں نے دنیا کے اب تک کے سب سے بڑے سانپ کی باقیات دریافت کی ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، تقریباً 15 میٹر (50 فٹ) لمبے اس سانپ کو بھارتی ریاست گجرات میں ایک لگنائٹ کی کان سے دریافت کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سانپ 47 ملین سال قبل اس خطے میں پایا جاتا تھا۔

اترکھنڈ میں قائم انڈین اسنٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے اس سانپ کی باقیات سے ملنے والی سانپ کی ریڑھ کی ہڈی کے 27 جوڑوں کی مدد سے اس سانپ کی لمبائی کا اندازہ لگایا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس سانپ کی لمبائی 11 سے 15 میٹر یا ایک اسکول بس کی لمبائی جتنی ہوسکتی ہے۔

سائنسدانوں نے اس سانپ کو ہندو دیوتا شیو کی گردن میں مالا کی طرح لٹکے افسانوی سانپ ’کنگ واسوکی‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے اسے ’واسوکی انڈیکس‘ کا نام دیا ہے۔

سائسندانوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ زمانہ قدیم میں زندہ رہنے والا یہ سانپ افریقہ، یورپ اور انڈیا کے دلدلی علاقوں کے قریب رہتا ہوگا، اس کا وزن ایک ہزار کلوگرام تک ہوگا، اس کے رینگنے کی رفتار کم ہوگی جس کی وجہ سے یہ ایناکونڈا کی طرز پر اچانک اپنے شکار پر حملہ آور ہوتا ہوگا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

بنگلہ دیش اقوامِ متحدہ کے پیس بلڈنگ کمیشن کا وائس چیئر منتخب

امریکی امیگریشن پالیسیوں کا المیہ؛ بیمار بیٹے کا آخری دیدار بھی نصیب نہ ہوا

سی ٹی ڈی کی کارروائی کامیاب ، اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے 6 دہشتگرد ہلاک

سعودی سائنسدان عمر یغی کی 2025 کے کیمسٹری نوبل انعام پر سعودی تنظیم کی پذیرائی

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے