صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے ٹویٹ کیا کہ آج کے روز کوئی بھی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا تھا مگر اللہ کا شکر ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔
اللہ کا شکر ہے پاکستان میں آج کا دن بڑی تباہی کے بغیر گزر گیا۔
الحمدللہ
کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا تھا۔
وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سیاست دان یکجا ہوں اور میرے پیارے وطن کو مشکلات سے نکالیں۔ انتخابات کا رخ اختیار کریں۔
یہ ہمارا پاک وطن ہے اس کی خاطر
امن اور سلامتی کو لبیک کہیں— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) March 18, 2023
انہوں نے یہ تجویز دی کہ اب وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سیاسی قوتیں یکجان ہوں اور انتخابات کی طرف جائیں کیوں کہ یہ وطن ہم سب کا ہے اور اس کی خاطر امن اور سلامتی کو لبیک کہیں ۔
واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آج اسلام آباد کی سیشن عدالت میں پیشی کے موقع پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے رہے اور اس دوران پولیس کی جانب سے شیلنگ اور کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ کیا جاتا رہا مگر کوئی بڑا سانحہ رونما نہیں ہوا۔














